مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی اتحادی حکومت کے ڈھانچے کو تاحال حتمی شکل نہ دے سکیں

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی اتحادی حکومت کے ڈھانچے کو تاحال حتمی شکل نہ دے سکیں، دونوں فریقین نے بروز پیر دوبارہ بیٹھنے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹیوں کے درمیان ہونے والا تیسرا اجلاس بھی بے نتیجہ رہا اور دونوں نے اختیارات کی تقسیم کے فارمولے کو حتمی شکل دینے کے لیے پیر کو دوبارہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، ان مذاکرات میں مسلم لیگ ن کی نمائندگی اسحٰق ڈار، سردار ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ اور ملک محمد احمد خان نے کی جب کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، سعید غنی، قمر زمان کائرہ، ندیم افضل چن اور نواب ثنا اللہ زہری مذاکرات میں شریک ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ ن کو حکومت سازی اور اگلے وزیراعظم کے انتخاب میں اس شرط پر حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے کہ اس کے بدلے اسے صدرِ مملکت سمیت اہم آئینی عہدے ملیں گے جب کہ مسلم لیگ ن آئینی عہدوں پر بات کرنے سے پہلے وزارتوں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کی رائے بدلنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، تاہم پیپلزپارٹی نے تاحال مؤقف تبدیل کرنے سے انکار کیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی کے اسپیکر اور سینیٹ کے چیئرمین کے عہدے لینے کا فیصلہ کیا ہے لیکن مسلم لیگ ن تذبذب کا شکار ہے اور اسپیکر قومی اسمبلی کا عہدہ اپنے پاس رکھنا چاہتی ہے، پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے اعلیٰ عہدے مانگے ہیں، تاہم اب تک پارٹی نے اعلیٰ آئینی اور پارلیمانی عہدوں کے لیے نام فائنل نہیں کیے، موجودہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے اس عہدے پر برقرار رہنے کی امید ہے، اس کے علاوہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی اس عہدے کے خواہشمند ہیں۔

مشہور خبریں۔

آئی ایم ایف معاہدہ: اسٹاک ایکسچینج میں 418 پوائنٹس کا اضافہ، 57 ہزار کی نئی بُلند ترین سطح پر

?️ 16 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان آج

گورنر پنجاب اور وزیر اعلی کے درمیان سیاسی و حکومتی امور پر تبادلۂ خیال

?️ 24 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری سرور اور وزیر اعلی عثمان بزدار

ٹرمپ ایک خودخواہ شخص ہیں:امریکی عہدہ دار

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے سابق وکیل نے ٹرمپ کو خود پسند قرار

شعیب اختر نے سوانح حیات پر مبنی فلم سے راہیں جدا کرلیں

?️ 22 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر

صیہونی وزیر کی مسجد الاقصی کے جارحیت پر تین عرب ممالک کا ردعمل

?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر برائے داخلی سلامتی بن گویر کی مسجد

آئی ایم ایف نے پاکستان میں غیر معمولی منفی خطرات سے خبردار کردیا

?️ 11 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) طویل مدتی قرض پروگرام کے بارے میں حکومت

بائیڈن نے زیلنسکی کے بجائے صدر پیوٹن کو استعمال کیا

?️ 12 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی بلومبرگ میڈیا کے مطابق جو بائیڈن کی بڑی زبانی

اسرائیل پر ایران حملے کے بارے میں حماس کا کیا کہنا ہے؟

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی عسکری شاخ قسام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے