?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی کرکٹ کے سابق کھلاڑی اور فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنی سوانح حیات پر مبنی فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ سے علیحدگی اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں کے باعث فلم کی انتظامیہ سے تعلقات ختم کرنے پڑے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’انتہائی افسوس سے آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ کئی مہینوں کے غور و فکر کے بعد میں نے راولپنڈی ایکسپریس سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنی قانونی ٹیم اور انتظامیہ کے ذریعے فلم بنانے والوں کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق فاسٹ باؤلر نے معاہدہ ختم ہونے کی وجوہات بتاتے ہوئے لکھا کہ میری زندگی پر فلم بننا یقینی طور پر یہ میرا خواب اور اسے حقیقی رنگ دینے کے لیے میں نے بہت کوشش کی لیکن بدقسمتی سے چیزیں بہتر نہیں ہوسکیں۔
شعیب اختر نے کہا کہ ’احسن طریقے سے اختلافات حل کرنے میں ناکامی اور معاہدے کی بار بار خلاف ورزیوں کے باعث آخر کار مجھے ان کے ساتھ تعلقات ختم کرنے پڑے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ وہ قانونی طریقے سے پروجیکٹ سے علیحدہ ہوگئے ہیں، اگر فلم بنانے والوں نے پروجیکٹ پر کام جاری رکھا اور فلم میں میری زندگی میں ہونے والے واقعات اور میرا نام استعمال کرنے کی کوشش کی تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
خیال رہے کہ فلم کے ڈائریکٹر محمد فراز قیصر نے کہا تھا کہ شعیب اختر کی زندگی پر مبنی فلم کو حقیقت کا رنگ دینا ان کا خواب تھا۔
فلم ’راولپنڈی ایکسپریس‘ رواں سال نومبر میں ریلیز ہونی تھی، پہلی بار کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی زندگی پر مبنی فلم کا اعلان گزشتہ سال جولائی میں ہوا تھا۔
یہ بھی اعلان کیا گیا تھا کہ فلم میں شعیب اختر کا کردار گلوکار و ماڈل عمیر جسوال کریں گے۔
تام نومبر 2022 میں گلوکار عمیر جسوال نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ وہ ذاتی وجوہات کی وجہ سے ’راولپنڈی ایکسپریس‘ میں سابق فاسٹ باؤلر کا کردار ادا نہیں کریں گے۔
سابق کرکٹر شعیب اختر نے جولائی 2022 میں بتایا تھا کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے جس میں وہ باتیں اور انکشافات شامل ہوں گے جو کہ آج تک راز بنے ہوئے ہیں۔
سابق فاسٹ باؤلر نے بتایا تھا کہ بہت سارے لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ ان سے متعلق ہر چیز جانتے ہیں مگر ایسا نہیں اور اب ان کی زندگی پر بننے والی فلم میں سب راز سامنے آجائیں گے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے غزہ میں 6,000 انسانی امداد کے ٹرکوں کے داخلے کو روکا
?️ 21 اکتوبر 2025 سچ خبریں: اقوام متحدہ کی فلسطینی پناہ گیروں کی امداد اور
اکتوبر
پنجاب میں ڈاکوں نے پٹرول پمپ پر حملہ کردیا
?️ 11 اکتوبر 2021صادق آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سندھ پنجاب کے سرحدی
اکتوبر
امریکہ کا پولرائزیشن ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے: رابرٹ گیٹس
?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں: ریپبلکن جس نے آٹھ امریکی صدر کی انتظامیہ میں خدمات
اکتوبر
ایران کے خلاف ٹرمپ کی دھمکیاں مایوسی کا اظہار: صیہونی اخبار
?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی اخبار ہارٹیز نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف ڈونلڈ
اپریل
صہیونی وفد کا دورہ قاہرہ
?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کا ایک وفد قیدیوں کے تبادلے کے پہلے
فروری
لبنان میں امریکی منصوبے کی نئی تفصیلات
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے لبنان میں امریکہ کی نقل و حرکت
جون
شام میں امریکی اڈوں پر ہونے والے حملے میں 8 فوجی زخمی:پینٹاگون کا اعتراف
?️ 31 مارچ 2023سچ خبریں:پینٹاگون نے ایک پریس کانفرنس کے دوران شام میں امریکی افواج
مارچ
یورپ کو جلد سنگین سکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے؛ یورپی کمیشن کا انتباہ
?️ 27 مئی 2026سچ خبریں:یورپی کمیشن کی صدر نے خبردار کیا ہے کہ یورپ کو
مئی