?️
کراچی:(سچ خبریں) کراچی میں 15 جنوری کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں 236 یونین کمیٹیوں میں سے 8 پر کامیابی حاصل کرنے والی مسلم لیگ (ن) نے میئر کے لیے انتخاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر محنت سعید غنی کی زیر قیادت پیپلز پارٹی کے وفد نے مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس کے بعد اس پیش رفت کا اعلان کیا گیا۔
وفد میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور نجمی عالم شامل تھے۔
دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ مرکز کی طرح دونوں جماعتیں سندھ میں اتحادی جماعتوں کے طور پر مل کر کام کریں گی اور نہ صرف آنے والے میئر کے انتخاب کے لیے بلکہ صوبے میں ہونے والے تمام ضمنی انتخابات اور اگلے عام انتخابات کے لیے بھی ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گی۔
ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ ہر کامیاب سیاسی جماعت کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ کراچی کے میئر کا عہدہ حاصل کرے لیکن اخلاقی اصول کے مطابق سب سے زیادہ اکثریت کرنے والی جماعت اس عہدے کی پہلی دعویدار ہوتی ہے۔
انہوں نے اپنی جماعت کے اس مؤقف کو دہرایا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے بعد پیپلز پارٹی واحد بڑی سیاسی جماعت بن کر ابھری ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی جماعت اسلامی کو ساتھ لے کر چلنے کی خواہش رکھتی ہے کیونکہ کراچی کے عوام نے بھی جماعت اسلامی پر اعتماد کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کراچی کے شہریوں کی بہترین ممکنہ خدمت کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے سٹی میئر کے آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کی پیشکش پر مسلم لیگ (ن) کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ پیپلز پارٹی کو دیگر سیاسی جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں سعید غنی نے کہا کہ تازہ ترین انتخابات کے بعد کراچی میں پیپلز پارٹی 96 نشستوں کے ساتھ واحد بڑی جماعت بن کر ابھری ہے جبکہ جماعت اسلامی 83 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر رہی، پاکستان تحریک انصاف نے 43 نشستیں حاصل کیں جبکہ مسلم لیگ (ن) نے انتخابات میں 8 نشستیں حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کا اگلا میئر صوبائی بلدیاتی قانون میں میئر کے عہدے کے لیے دیے گئے اختیارات کے مطابق کام کرے گا۔
ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے لوکل گورنمنٹ سیٹ اَپ میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر کام کرنا ان کی اولین ترجیح ہے۔
صدر مسلم لیگ (ن) صدر شاہ محمد شاہ نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے کراچی اور شہر کے دیگر حصوں کی تعمیر و ترقی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے میرٹ کی بنیاد پر کراچی کے میئر کے لیے امیدوار نامزد کرنے پر اتفاق کیا ہے، امید ہے کہ دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز بھی اس سلسلے میں تعاون فراہم کریں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سربراہ نے یاد دہانی کروائی کہ ان کی جماعت اور پیپلز پارٹی نے کراچی کی متعدد یونین کمیٹیوں میں حالیہ بلدیاتی انتخابات مشترکہ طور پر لڑے ہیں اور یہ اتحاد صوبے میں آئندہ ضمنی انتخابات اور عام انتخابات میں بھی برقرار رہے گا۔


مشہور خبریں۔
اندر سے کھوکھلی ہوتی صیہونی ریاست
?️ 10 جون 2024سچ خبریں: اسرائیل کے النصیرات میں جرم کے صرف دو دن بعد،
جون
پنجاب میں کسی شہر یا علاقے کی حق تلفی نہیں ہو گی: وزیر اعلی پنجاب
?️ 21 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادرکا کہنا ہے کہ پنجاب کے تمام
جون
صیہونی فضائی دفاعی نظام شامی میزائل کو روکنے میں ناکام
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:شام کے سرکاری ذرائع کی جانب سے صیہونی حکومت کے لڑاکا
نومبر
لبنان پر اسرائیلی حملے ناقابل قبول ہیں: جرمن وزیر خارجہ
?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: بیروت میں جرمن ہمقتد یوہان وڈی فول سے ملاقات کے دوران،
اکتوبر
گل پلازہ سانحےکا سیاسی مقاصد کیلئے استعمال بڑا جرم ہے۔ مراد علی شاہ
?️ 23 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ
جنوری
آبنائے ہرمز کی بندش پر سعودی آرامکو کا انتباہ؛ عالمی تیل ذخائر تشویشناک حد تک کم ہوگئے
?️ 5 اکتوبر 2026سچ خبریں:سعودی آرامکو کے سربراہ امین الناصر نے خبردار کیا ہے کہ
اکتوبر
آنے والے سالوں میں ملک کو سیاحت سے ہونے والی آمدنی
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں سیاحت کے فروغ سے حاصل ہونے والی آمدنی
جولائی
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی منظوری
?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 143 ووٹوں کے ساتھ
مئی