?️
لاہور: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس جلد بلانے کا مطالبہ کردیا۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا امتحان ہے دعا کرتا ہوں سب سرخرو ہوں، ہماری جماعت ن لیگ کو مرکز میں حکومت نہیں لینا چاہیئے، تاہم فیصلے جلد لینا چاہئیں اور ایسی شرائط نہ رکھی جائیں جو ن لیگ پوری نہ کر سکے کیوں کہ بحران بڑھتا جا رہا ہے، اس لیے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس جلد بلائے جائیں۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تھی یا نہیں؟یہ صرف میاں نواز شریف کا اثاثہ چھیننے کی تیاری ہے، پی ٹی آئی کے آزاد امیدواروں کی اکثریت ہے ہم مانتے ہیں، ہمیں ایک دوسرے کو تسلیم کرنا ہوگا، قومی اسمبلی میں گرینڈ نیشنل ڈائیلاگ ہونا چاہیئے۔
اسی حوالے سے مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی استحکام نہ آیا تو معاشی استحکام خواب رہ جائے گا، معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ناگزیر ہے، سیاسی جماعتوں کی شراکت داری جمہوری عمل کا حصہ ہے، مختلف پارٹیاں ماضی کے بیان سے انحراف کررہی ہیں اور ایک ایسا منظر نامہ سامنے آرہا ہے کہ عوام مستقبل میں ان سے مایوس ہوں گے، عوام میں سیاسی برادری کی ساکھ خراب ہے اور یہ رویے اس ساکھ کو مزید مجروح کر رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ کمشنر کا الیکشن کے عمل سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ہوتا ہے، الیکشن پروسس کا سارا کنڑرول ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کے ذمے ہوتا ہے، کمشنر کا بالواسطہ تعلق ہوسکتا ہے لیکن براہ راست ان کا الیکسن کے عمل سے کوئی تعلق نہیں، کمشنر راولپنڈی کا بیک گراؤنڈ بھی سامنے آچکا ہے، وہ اس سب میں 9 دن کیوں خاموش رہے؟ اب کمشنر صاحب نے جو بات کی اس کی حقیقت شام تک سب کے سامنے تھی، پہلے دو چار گھنٹے بعد ہی ان کے مقاصد سامنے آگئے تھے، الیکشن کمشن نے اس کیس کا نوٹس لیتے ہوئے کمیٹی بنالی ہے اور 3 دن میں رپورٹ آجائیگی تو اس پر بات کرنا غیر مناسب ہوگا۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں پائیدار امن کیلئے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں رکنی چاہئیں۔ وزیراعظم
?️ 20 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں
فروری
امریکی جج نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی فنڈنگ کو جزوی طور پر بحال کرنے کا حکم دیا
?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کی
اگست
صدرمملکت عارف علوی متحدہ عرب امارات پہنچ گئے
?️ 9 اکتوبر 2021دبئی (سچ خبریں) صدر مملکت عارف علوی اپنے دو روزہ سرکاری دورے
اکتوبر
جنین کے ارد گرد صیہونی فوجی تباہی
?️ 15 جنوری 2023سچ خبریں:جنین کے قریب طمون قصبے کے بکاعوت علاقہ میں اسرائیلی فوج
جنوری
بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم کے خلاف پاکستان کا شدید ردعمل
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی ریاست آسام میں مسلمانوں پر بہیمانہ مظالم
ستمبر
ٹرمپ بھاری قرضوں اور جنگ کے بھنور میں
?️ 22 اگست 2026سچ خبریں:امریکی حکومت بڑھتے ہوئے قرضوں، بلند شرح سود اور جنگ کے
اگست
اسرائیلی حکومت کی تجویز مضحکہ خیز ہے: حماس
?️ 20 ستمبر 2024سچ خبریں: حماس کے ایک رہنما نے لبنانی المیادین نیٹ ورک کو
ستمبر
فیدان: ترکی کا یورپ کے حوالے سے بنیادی مسئلہ الحاق کے مذاکرات میں پیش رفت کا فقدان ہے
?️ 28 نومبر 2025سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ترکی
نومبر