🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ دنیا کو افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئےوہاں انتشار پیدا ہونے کی خطرہ ہے پاکستان، افغانستان کے حوالے سے اپنا کردارجاری رکھے ہوئے ہے، پڑوسی ملک افغانستان میں خلاء بہت خطرناک ہے۔
یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر ہونے والے 3 دھماکوں اور ان کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا کو افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیئے ورنہ وہاں انتشار پیدا ہو گا، پاکستان اپنا ذمے دارانہ کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں استحکام کے لیے بڑی طاقتوں کا متحرک کردار انتہائی اہم ہے۔
واضح رہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہوئے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو چکی ہے، جن میں بعض غیر ملکی اور امریکی فوجی بھی شامل ہیں جبکہ واقعے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؛کرملین کا بیان
🗓️ 19 مارچ 2025 سچ خبریں:روسی صدارتی دفتر (کرملین) نے کہا کہ پیوٹن نے بحیرہ
مارچ
مصر نے غزہ میں جنگ بندی کے صحیح وقت کا اعلان کیا
🗓️ 23 نومبر 2023سچ خبریں:مصری وزارت خارجہ نے بدھ کی رات ایک بیان میں اعلان
نومبر
اب لوگ کیا کریں گے؟ فیصل قریشی کا والدہ کی ایڈٹ شدہ وائرل ویڈیو پر رد عمل
🗓️ 21 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی نے اپنی والدہ ماضی کی مقبول
مئی
نسل پرست دہشتگردوں کی ہوا نکل گئی
🗓️ 22 مئی 2021سچ خبریں:عراقی کی صدر تحریک کے رہنما نے صیہونی حکومت کے خلاف
مئی
غزہ جنگ، عرب حکومتوں کے مستقبل کو معین کرے گی
🗓️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رہنما محمد الہندی نے اس
دسمبر
کیا غزہ میں بھی بوسنیا کی طرح نسل کشی کی جا رہی ہے؟
🗓️ 26 اکتوبر 2023سچ خبریں: الجزیرہ چینل کے انگریزی بولٹن کا کہنا ہے کہ غزہ
اکتوبر
سعودی عرب کے ساتھ دوستی کے بارے میں صیہونیوں کی خوش فہمی
🗓️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں: صیہونی وزیر خارجہ نے مستقبل قریب میں ریاض کے ساتھ
ستمبر
وزیر اعظم نے براڈ شیٹ انکوائری کو کابینہ میں پیش کرنے کی ہدایت جاری کردیں
🗓️ 23 مارچ 2021اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم نے براڈ
مارچ