?️
سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت اپنی بقا قتل و تشدد اور جارحیت و دہشت گردی میں ہی دیکھتی ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا ہے غاصب صیہونی حکومت ایک فتنہ پرور اور بحران پیدا کرنے والی حکومت ہے اور وہ نسل پرستی کی اپنی پالیسی کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ ظالمانہ اور جارحانہ اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے،ایرانی وزارت خارجہ کےترجمان نے پیر کے روز ہفتہ وار پریس بریفنگ میں غاصب صیہونی حکومت کے صدر کے حالیہ دورۂ عرب امارات کا ذکر کرتے ہوئے کہ غاصب صیہونی حکومت ایک جعلی اور غیر قانونی حکومت ہے۔
انہوں نے اس جارح حکومت کو عالمی برادری کے لئے باعث شرم قرار دیا جو اپنے بحرانوں کو علاقے کے دیگر ملکوں میں منتقل کر رہی ہے،انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کہ جس کی ماہیت جارحیت، قتل و غارت اور سفاکیت پر استوار ہے پورے علاقے کو اپنے فتنے کی آگ کی لپیٹ میں لے لے گی، اس لئے اس کی جارحیت کا سد باب کئے جانے کی ضرورت ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ویانا مذاکرات میں آنے والے عارضی وقفے کے بارے میں کہا کہ ویانا مذاکرات میں گذشتہ تین ہفتوں کے دوران خاصی پیشرفت ہوئی ہے اور زیر بحث مسائل میں کچھ نکات ایسے ہیں جن میں اچھی اور تیز رفتار پیشرفت ہوئی ہے،انہوں نے کہا کہ اگر فریق مقابل خاص طور سے امریکہ ایران کے برحق مطالبات کو تسلیم کرتا ہے اور ایٹمی معاہدے سے بڑھ کر ایران سے مطالبات سے باز رہتا ہے تو پائیدار اور اچھے سمجھوتے کا حصول بہت ممکن ہے۔
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے علاقے کے مختلف ملکوں منجملہ عراق اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے تعلقات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں جتنا زیادہ یکجہتی بڑھے گی اتنا ہی زیادہ تعاون کے مواقع پیدا ہوں گے،انہوں نے تہران ریاض تعلقات کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دو طرفہ مفاہمت اور ایک دوسرے کی طرف آگے بڑھنا علاقے کے ملکوں کے مفاد میں ہے اور دونوں ملکوں کے دو طرفہ تعلقات میں کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے۔
سعید خطیب زادہ نے یمن پر سعودی اتحاد کی جاری جارحیت کے بارے میں کہا کہ ان حملوں میں یمنی عوام کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور عام شہری ہی اس جارحیت کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ ایران ہمیشہ یمنی عوام کی آواز بن کر ان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور وہ سیاسی طریقے اور یمنی فریقوں میں مذاکرات کے ذریعے بحران کو ختم کرانے کی کوشش کرتا رہا ہے۔
دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ کے مشیر اعلی علی اصغر خاجی نے یمن کے امور میں اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات میں جنگ یمن کے خاتمے اور اس کا محاصرہ ختم کرانے میں یو این اور عالمی برادری کی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ یمن میں منصفانہ امن کے قیام کے لئے ایران اپنی کوششیں بدستور جاری رکھے گا۔


مشہور خبریں۔
پاکستان کا بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کا اظہار
?️ 5 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم
مارچ
لاوروف کا امریکہ کی جانب سے یوکرین کو ٹوماہاک میزائل فراہم کرنے پر ردعمل
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بدھ کے روز کہا
اکتوبر
صیہونی سفارتکاروں کی بھی نیندیں حرام
?️ 22 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں صیہونی حکومت کے نمائندے نے حزب اللہ کی
مارچ
’سپریم کورٹ رولز 2025ء ہماری رائے میں غیرقانونی ہیں‘ 4 سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط
?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے چار ججز نے چیف جسٹس
ستمبر
بنگلہ دیش کی صورتحال
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں حالیہ دنوں سے جاری مظاہروں کے بعد
جولائی
ڈیموکریٹک سینیٹر: ٹرمپ نہیں چاہتے کہ رنگین لوگ امریکہ آئیں
?️ 1 دسمبر 2025سچ خبریں: ایک ڈیموکریٹک امریکی سینیٹر جس نے گزشتہ ہفتے واشنگٹن میں
دسمبر
ایران کے ساتھ سفارت کاری پر تبادلہ خیال
?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں: ویانا جوہری مذاکرات کے نتیجے تک پہنچنے کے لیے
ستمبر
بہت ہوگیا! قانون اپنا راستہ بنائے گا، لاڈلے کو ملک سے کھلواڑ نہیں کرنے دیا جائے گا، وزیراعظم
?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے پاکستان نے عالمی
مارچ