برکس کے اندر اہم اور اسٹریٹجک پیشرفت

 برکس کے اندر اہم اور اسٹریٹجک پیشرفت

?️

سچ خبریں:بین الاقوامی تعاون کے طاقتور پلیٹ فارم برکس (BRICS) نے گزشتہ ایک ہفتے میں مختلف شعبوں میں اہم اور اسٹریٹجک پیشرفت دیکھنے کو ملی ہے۔ 

چین، برزیل، مصر، انڈونیشیا، ایتھوپیا، بھارت، روس، جنوبی افریقہ، اور متحدہ عرب امارات جیسے ممالک کی متحرک شمولیت سے برکس تیزی سے نئی جہات کی طرف گامزن ہے۔
چین اور برزیل نے بندرگاہ گائولان (Zhuhai) سے سالوادور اور سانتانا (Brazil) کے درمیان ایک نیا سمندری تجارتی راستہ قائم کیا ہے۔
یہ اقدام دو طرفہ معاہدوں کا نتیجہ ہے اور ایشیا و لاطینی امریکہ کے درمیان تجارت، لاجسٹکس اور نقل و حمل کو وسعت دینے کا نیا موقع فراہم کرے گا۔
مصر، جو پہلے ہی عربی دنیا کا سب سے بڑا دواسازی بازار ہے اور 147 ممالک کو اپنی ادویات برآمد کر رہا ہے، اب انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت کے درجے تک لے گیا ہے۔  یہ پیش رفت قاہرہ میں دونوں صدور کے درمیان اعلیٰ سطحی ملاقات کے بعد ہوئی۔
ایک اعلیٰ ایتھوپیائی سفارتکار نے اعلان کیا ہے کہ ایتھوپیا 2025 میں بریکس ڈیولپمنٹ بینک (NDB) میں شامل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے، اور اسے موجودہ تمام رکن ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔
بریکس کے رکن ممالک نے زمین کے تحفظ، پانی کے پائیدار استعمال، اور زرعی زمین کی حفاظت کے لیے ایک مشترکہ منصوبہ شروع کیا ہے۔
یہ اقدام برازیلیا میں ہونے والے بریکس ایگریکلچر ورکنگ گروپ کی دوسری میٹنگ میں زیر بحث آیا۔
امارات نے 2025 میں صحت کی سہولیات، بنیادی علاج، اور احتیاطی اقدامات کے معیار پر خطے میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔  یہ کامیابی نظام صحت کی بہتری اور بین الاقوامی معیار پر پورا اترنے کی عکاس ہے۔
بھارت اور روس کے درمیان باہمی سیاحت کی شرح 2025 میں 4.5 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔
2024 میں ہی 1.2 لاکھ سے زائد بھارتی سیاح روس کا دورہ کر چکے ہیں۔ دونوں ممالک نے کھیلوں کے تبادلے میں سہولت کاری پر بھی معاہدہ کیا ہے۔
جنوبی افریقی وزیر خارجہ نے روس کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔
اسی تناظر میں 15 اپریل کو ماسکو میں روس-جنوبی افریقہ بزنس کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں جنوبی افریقہ کی روس کو برآمدات بڑھانے پر بات چیت ہوئی۔
بریکس گروپ اب صرف ایک معاشی اتحاد نہیں بلکہ مختلف براعظموں کو جوڑنے والا متحرک پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ نقل و حمل، تجارت، صحت، ماحول، سیاحت اور سفارتکاری جیسے میدانوں میں حالیہ اقدامات اس بلاک کی عالمی اثر پذیری کو مزید مستحکم کر رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

اردن اور صیہونیت کے درمیان فوجی سکیورٹی تعاون کا تجزیہ

?️ 23 اپریل 2024سچ خبریں: اردن کا دعویٰ ہے کہ اس نے اپنے شہریوں کی

برطانیہ کی حکمران جماعت کی جانب سے وزیراعظم کیئر اسٹارمر پر دباؤ

?️ 16 نومبر 2025 سچ خبریں: لندن کے معروف اخبار ‘دی اسٹینڈرڈ’ کی رپورٹ کے مطابق

روس نے چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے اہم بیان جاری کردیا

?️ 17 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں)  روس نے چین کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے

پسنی میں امریکی بندرگاہ علاقائی سلامتی کے لیے چیلنج؛ پاکستانی سینئر سیاستدان کی وارننگ

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں:پاکستانی سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے بلوچستان کے ساحلی علاقے

ٹرمپ کی پالیسی نے روس کو ہندوستان کا بہترین دوست بنا دیا: امریکی میڈیا کا دعویٰ

?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی اقتصادی اور سیاسی

غزہ کے 30 فیصد علاقے میں فلسطینی محصور، جنگ بندی صرف کاغذی

?️ 9 اگست 2026سچ خبریں:مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر

اسپین میں ۱۴ سال بعد پہلی بار ملک گیر عام ہڑتال

?️ 11 نومبر 2026سچ خبریں:اسپین کے مزدوروں نے کرایوں میں اضافے، مکانات کی قلت اور

اسرائیلی جہازوں نے غزہ جنگ میں کام کرنے کی ہمت کیوں نہیں کی؟

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:   باخبر ذرائع نے المیادین نیٹ ورک کو بتایا کہ غزہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے