?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو خطرہ تھا کہ ملک دیوالیہ نہیں ہوجائے تین برس میں ملک نے کئی مشکل دور دیکھے اور آگے کا سفر اتنا مشکل نہیں ہے پاکستان میں 70 سے 75 فیصد افراد کے لیے آمدنی بڑھی لیکن مہنگائی اتنی نہیں ہوئی تاہم 20 سے 25 فیصد افراد کے لیے مہنگائی بڑھی ہے اور اُن کے لیے اقدامات ہونے چاہئیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت ہے اور ضروری نہیں کہ سب ایک ہی بات کریں اور تعریف کی جائے ، کوئی اور حکومت یا پارٹی اپنی کارکردگی اس طرح پیش نہیں کرتی ہے جیسے پاکستان تحریک انصاف نے کیا ، پیپلزپارٹی کو سندھ میں 3 سال ہوگئے لیکن صرف ٹویٹ کرنے یا تنقید کرنے سے کچھ نہیں ہوتا ان کی حکومت سے بھی توقعات ہیں کہ وہ بتائیں کہ سندھ میں کیا کام کروائے اور کہاں پیسہ خرچ کیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز حکومتی کارکردگی عوام کے سامنے رکھی جس میں انہوں نے بتایا کہ ملکی تجارتی خسارہ 20ارب ڈالر تھا آج1.8 ارب ڈالر ہے زرمبادلہ ذخائر 16.4ارب ڈالر تھے اور آج27ارب ڈالرہوگئےہیں مشکل وقت سے گزرتے ہیں تو مشکل فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں ، ہماری ٹیکس کلیکشن 3 ہزار 800 ارب تھی آج 4 ہزار 700 ارب ہے ، ریمٹنس19 اعشاریہ 9 ارب ڈالر تھیں آج 29 اعشاریہ 4ارب ڈالر ہوگئی ہیں ، تعمیرات سیکٹرمیں سیمنٹ کی سیل میں 42 فیصداضافہ ہوا ریکارڈ ٹریکٹر، ریکارڈ موٹر سائیکل فروخت کی گئیں ، گاڑیوں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوا ، اس کامطلب ہے لوگ خوشحال ہیں ، ن لیگ کے 10سال میں پنجاب اینٹی کرپشن نے ڈھائی ارب ریکور کیے ، ہمارے 3 سال میں پنجاب اینٹی کرپشن نے اب تک 400 ارب ریکورکیا ، نیب نے 18 سال میں اب تک 290 ارب روپے ریکور کیے تھے جب کہ ہمارے 3 سال میں نیب نے 519 ارب روپے ریکور کیے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت نے فیصلہ کیا کہ ہم نیچےسے لوگ اٹھائیں گے ، غریب طبقے کی مدد کیلئے حکومتی رقم 110 سے 260 ارب پر لے گئے ہیں ، احساس پروگرام کو کورونا وباء میں ورلڈ بینک نے تیسری ریٹنگ دی، احساس پروگرام کے ذریعے خواتین کی مدد کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ، خواتین کی بہترین مدد کا طریقہ ان کوتعلیم دینا ہے ، احساس پروگرام میں لڑکیوں کیلئے اسکالر شپس لڑکوں سے زیادہ ہیں ، کبھی کسی نے دوسرے ملک سے آکرخواتین کوحقوق دلوائے ہیں؟ خواتین میں اپنے حقوق لینے کی طاقت ہے ، ہمیں بس انہیں تعلیم دلوانی ہے۔


مشہور خبریں۔
پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری
?️ 15 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی انٹرنیٹ صارفین کے لئے بڑی خوشخبری آگئی، معروف امریکی
دسمبر
صہیونی حکومت کے جنوب لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری
?️ 20 جون 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کی فوج نے کل جنوبی لبنان میں متعدد مظالم
جون
غزہ کے عوام کو فلسطینی استقامت کے خلاف بھڑکانے کی تل ابیب کی کوشش
?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں: صہیونی فوج کے ترجمان Avikhai Adrei نے اپنے ٹوئٹر پیج
جولائی
رفح کراسنگ کی بحالی فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے:حماس
?️ 3 فروری 2026رفح کراسنگ کی بحالی فلسطینی عوام کا بنیادی حق ہے:حماس حماس کے
فروری
رفح گزرگاہ سے غزہ واپسی پر فلسطینی خاتون کی دردناک داستان
?️ 4 فروری 2026رفح گزرگاہ سے غزہ واپسی پر فلسطینی خاتون کی دردناک داستان رفح
فروری
ممکنہ صیہونی وزیر اعظم کے عرب مخالف ریکارڈ پر ایک نظر
?️ 1 جون 2021سچ خبریں:نفتالی بینیٹ ایک انتہا پسند اور عرب مخالف یہودی جو کبھی
جون
بائیڈن کا 9/11 سے متعلق خفیہ دستاویزات منظر عام پر لانے حکم
?️ 5 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے گیارہ ستمبر2011 میں ہونے والے حملوں کی
ستمبر
مسجد الاقصی کی توہین اور مغربی کنارے میں صیہونی جارحیت جاری
?️ 20 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی آبادکاروں کی جانب سے مسجد الاقصی کی مسلسل بے
اپریل