?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے کھیلوں کی بہتری کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے ،ملک میں کھیلوں کا سال منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت تمام صوبوں میں اسپورٹس کلچر کا احیا ہوگا۔وزیر اعظم اسپورٹس کو ضلع اور تحصیل تک لے جانا چاہتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ فہمیدہ مرزا نے اے آر وائی نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک میں کھیلوں کا سال منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فہمیدہ مرزا کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ہم اس سال کو کھیلوں کے نام کریں گے، وزیر اعظم کا وژن ہے کہ اسپورٹس کو ضلع اور تحصیل تک لے جائیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر سمیت تمام صوبوں میں اسپورٹس کلچر کا احیا ہوگا۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ تمام صوبوں کے ڈائریکٹرز سے میٹنگ ہوئی ہے، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی نے وزیر اعظم کے وژن سے تمام ڈائریکٹرز کو آگاہ کیا، میٹنگ میں بریف کیا گیا کہ ہر صوبہ ماہانہ اسپورٹس کی سرگرمی سے آگاہ کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ وزرا کو تعلیمی اداروں میں کھیل کے میدان آباد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، تعلیمی سطح پر بھی اسپورٹس کو نصاب میں شامل کیا جائے گا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے ایک بیج انڈر 16 اور ایک 16 پلس رکھا ہے، انڈر 16 سے ہی نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے۔


مشہور خبریں۔
طالبان کے ساتھ مذاکرات کریں گے؛جرمن چانسلر کا اعلان
?️ 6 ستمبر 2021سچ خبریں:جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل کا کہنا ہے کہ یہ ایک
ستمبر
پاک بھارت جنگ میں 4 رافیل طیارے تباہ ہوئے۔ برطانوی جریدہ
?️ 16 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) برطانیہ کے دفاعی جریدے کی ایرو کی ایک
دسمبر
بجٹ خسارے کی وجہ سے اسرائیلی وزارتوں کی بندش
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے نتیجے میں تل ابیب کے بجٹ
دسمبر
کیا امریکہ اپنا اثر و رسوخ کھو چکا ہے؟
?️ 4 اگست 2023سچ خبریں:امریکی ہل میگزین نے مغربی ایشیائی خطے میں نئی تبدیلیوں کے
اگست
روسی سرمایہ داروں کی خوفناک موت
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: یوکرین میں جنگ کے آغاز کے بعد سے روسی
جنوری
غزہ جنگ کے بعد عرب دنیا میں کس ملک کی مقبولیت بڑھی ہے، کس کی کم ہوئی ہے؟
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اردن میں ہونے والے ایک نئے سروے سے معلوم ہوا
اپریل
خضدار میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 خارجی دہشتگرد ہلاک
?️ 17 ستمبر 2025خضدار: (سچ خبریں) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز کی
ستمبر
شمالی اسرائیل میں زندگی کیسی چل رہی ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کے شمالی
اکتوبر