افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئے: فواد چوہدری

شہباز اور حمزہ کے خلاف منی لانڈرنگ سے متعلق فواد چوہدری کا اہم بیان

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ دنیا کو افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئےوہاں انتشار پیدا ہونے کی خطرہ ہے پاکستان، افغانستان کے حوالے سے  اپنا کردارجاری رکھے ہوئے ہے، پڑوسی ملک افغانستان میں خلاء بہت خطرناک ہے۔

یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر ہونے والے 3 دھماکوں اور ان کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا کو افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیئے ورنہ وہاں انتشار پیدا ہو گا، پاکستان اپنا ذمے دارانہ کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں استحکام کے لیے بڑی طاقتوں کا متحرک کردار انتہائی اہم ہے۔

واضح رہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہوئے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو چکی ہے، جن میں بعض غیر ملکی اور امریکی فوجی بھی شامل ہیں جبکہ واقعے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بائیڈن کے نئے جھوٹ پر حماس کا ردعمل

?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں:تحریک حماس نے امریکی صدر جو بائیڈن کے اس دعوے پر

حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 10 روپے کمی کا اعلان

?️ 16 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے پیٹرول کی قیمت

سعودی عرب نے رواں سال عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھا دی

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:  سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال

اسرائیلی کابینہ ایک مجرمانہ گینگ ہے: اولمرت

?️ 8 جون 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کے سابق وزیراعظم نے موجودہ حکومت کو ایک

یمنی بھائیوں نے ثابت کردیا کہ ہم اکیلے نہیں:حماس

?️ 21 مارچ 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام بریگیڈ

‏معاملے پر سوچ سمجھ کر کارروائی کرنی ہوگی، چیف جسٹس

?️ 18 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران

پاکستان کے پہلے مقامی فاسٹ چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کر دیا گیا

?️ 10 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں پہلی بار بجلی سے چلنے والی گاڑیوں

مذاکرات، سفارت کاری اور تنازعات کے پرامن حل پر مبنی موثرلائحہ عمل کی طرف لے جانے کی کوشش کریں گے.اسحاق ڈار

?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے رواں ماہ کے لیے اقوام متحدہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے