?️
سچ خبریں:انڈونیشیا کے وزیر دفاع کے دورۂ پاکستان میں وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، دونوں ممالک نے دفاعی پیداوار، مشترکہ سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
انڈونیشیا کے وزیر دفاع جنرل سیافری شمس الدین نے ایک رسمی دورے کے دوران وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک نے دوطرفہ دفاعی، اقتصادی اور اسٹریٹجک تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر قاہرہ میں حالیہ ڈی-ایٹ سربراہی اجلاس کے دوران انڈونیشیا کے صدر سے ہونے والی ملاقات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اور جکارتہ عالمی و علاقائی فورمز پر ایک دوسرے کی حمایت جاری رکھیں گے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اقتصادی، تجارتی، دفاعی، اور اسٹریٹجک شعبوں میں تعلقات کو گہرا کرنے پر زور دیا،شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مشترکہ مفاد پر مبنی منصوبوں میں سرمایہ کاری، دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی کی منتقلی جیسے شعبوں میں انڈونیشیا کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانا چاہتا ہے۔
وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت جاری منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور ان منصوبوں کی تیز رفتار تکمیل پر زور دیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے دفاع، دفاعی پیداوار، اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیر دفاع انڈونیشیا نے پاکستان کے ساتھ دفاعی شعبے میں تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش ظاہر کی اور کہا کہ ان کا ملک دفاعی پیداوار کے میدان میں شراکت داری بڑھانے کے لیے پرعزم ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال موسم گرما میں پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان انسداد دہشت گردی پر مبنی دوسرا مشترکہ فوجی مشق پاکستان کی میزبانی میں منعقد ہوا تھا، جس کا مقصد تجربات کا تبادلہ اور عسکری تعاون بڑھانا تھا،مزید برآں، سال 2014 میں پاکستانی آرمی چیف کے دورۂ انڈونیشیا کے دوران بھی دفاعی تعاون اور فوجی تربیت میں اضافے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں ناموس رسالت ﷺ کے معاملے پر بحث کرانے کا فیصلہ
?️ 11 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف کی تجویز پر قومی اسمبلی کے اجلاس
جون
صدر مملکت نے ریکوڈک ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کر دیا
?️ 18 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کی سفارش پر صدر مملکت
اکتوبر
ایران اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:مغربی ایشیائی امور کے تجزیہ کار سید رضا صدر الحسینی نے
اگست
یمنی میزائل کتنی دیر میں نشانے تک پہنچ جاتے ہیں؟ امریکی کمانڈر کی زبانی
?️ 30 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کے کمانڈر نے یمنی
جنوری
گوانتانامو امریکی تاریخ کی رسوائی
?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:تقریباً دو دہائیاں قبل، دنیا 11 ستمبر 2001 کے واقعات میں
جنوری
وزیرا عظم کا گوادر بندر کو مکمل فعال کرنے کیلئے بڑا اقدام
?️ 15 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے گوادر بندرگاہ کو مکمل
مئی
مسجد اقصیٰ میں 150 ہزار افراد نے عید الاضحی کی نماز ادا کی
?️ 9 جولائی 2022سچ خبریں: ہزاروں فلسطینی آج ہفتہ کو عید الاضحی کی نماز
جولائی
پی آئی اے کی نجکاری، اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ آئندہ ماہ متوقع ہے، محمد اورنگزیب
?️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ
اکتوبر