?️
مظفر آباد: (سچ خبریں) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پیش کردی گئی، پیپلز پارٹی کے رکن قاسم مجید نے ایوان میں تحریک عدم اعتماد پیش کی۔
یہ تحریک جمعے کی دوپہر اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائی گئی تھی، جس پر 25 اراکین نے دستخط کیے تھے، جن میں 23 ارکان کا تعلق پیپلز پارٹی اور 2 کا مسلم لیگ (ن) سے تھا۔
اسپیکر چوہدری لطیف اکبر کی زیر صدارت اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ارکان کے ساتھ ساتھ قائدِ حزبِ اختلاف خواجہ فاروق احمد بھی شریک ہیں۔
اجلاس کے آغاز کے کچھ دیر بعد وزیراعظم انوارالحق 4 ارکان کے ہمراہ ایوان میں پہنچے اور پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار راجا فیصل ممتاز راٹھور سے مصافحہ کیا، جو ان کے ممکنہ جانشین سمجھے جا رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی اپنے ریجنل سیکریٹری جنرل راجا فیصل ممتاز راٹھور کو وزیراعظم منتخب کرانے کی پوزیشن میں نظر آ رہی ہے۔
اتوار کو پی ٹی آئی کے فارورڈ بلاک سے تعلق رکھنے والے 2 وزرا دیوان علی چغتائی اور تقدیس کوثر گیلانی صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے، جس کے بعد پارٹی کی مجموعی تعداد بڑھ کر 29 ہو گئی۔
اکتوبر میں بھی پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے 10 ارکان نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی جس سے اس کی تعداد 27 تک پہنچی تھی۔
چونکہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں سادہ اکثریت کے لیے 27 ارکان درکار ہوتے ہیں، اس لیے پیپلز پارٹی واضح برتری رکھتی ہے۔
آئینِ آزاد کشمیر کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر ڈالا جانے والا ووٹ اسی رکن کے حق میں شمار ہوتا ہے جو اسی قرارداد میں بطور متبادل وزیراعظم نامزد کیا گیا ہو۔
اس طرح تحریک کی منظوری کی صورت میں راجا فیصل ممتاز راٹھور بلا مقابلہ نئے وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے، اور موجودہ اسمبلی کی مدت میں یہ وزیراعظم کی چوتھی تبدیلی ہو گی۔
2021 میں قائم ہونے والی اس اسمبلی نے 4 برس میں 3 وزرائے اعظم تبدیل کیے ہیں، ابتدا میں پی ٹی آئی نے عبدالقیوم نیازی کو وزیراعظم منتخب کرایا تھا، جو 35 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، تاہم 9 ماہ بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا، جس کے بعد سردار تنویر الیاس وزیراعظم بنے تھے۔
اپریل 2023 میں توہینِ عدالت کے الزام میں تنویر الیاس کو نااہل قرار دے دیا گیا تھا، جس کے بعد چوہدری انوارالحق نے منصب سنبھالا تھا، تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کی صورت میں راجا فیصل ممتاز راٹھور باقی 6 ماہ کے لیے چوتھے وزیراعظم کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کے بیرونی سازش کے الزامات پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان
?️ 5 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب نے پریس کانفرنس
مئی
آئزن کوٹ: ٹرمپ کی گولانی سے ملاقات اسرائیل کے لیے بری علامت ہے
?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف جوائنٹ چیفس آف اسٹاف
مئی
اسٹاک ہوم کے شاہی محل کے سامنے قرآن پاک کی توہین کو دہرایا گیا
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سویڈن میں اسٹاک
اگست
ایس اوپیز پر عملدرآمد نہ کیا تو لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے: فیصل سلطان
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نےعوام کو
اپریل
صیہونی قیدی کیسے واپس آسکتے ہیں؟ قیدیوں کے اہلخانہ کی زبانی
?️ 26 مئی 2024سچ خبریں: غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تحریک کے پاس موجود صہیونی قیدیوں
مئی
صیہونی فوج کا حزب اللہ کو نقصان پہنچانے کا دعوی
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بیان جاری کر کے گولان کے
مارچ
صہیونی فلسطین میں کہیں بھی محفوظ نہیں
?️ 7 جنوری 2025سچ خبریں: مغربی کنارے کے شمال میں آج کی صیہونی مخالف کارروائی
جنوری
فلسطینی مزاحمتی تحریک کا اپنے میزائلوں کے بارے میں اہم انکشاف
?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی جہاد اسلامی تحریک کی عسکری ونگ قدس بریگیڈ کے ترجمان
جولائی