?️
پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مجھے خدشہ ہے کہ کل مخصوص نشستوں پر حلف نہیں لیا جائے گا، حلف نہ لیا گیا تو ممبران پھر عدالت جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ جو ماحول بنا ہے اس میں مخصوص نشستوں پر حلف مشکل نظر آرہا ہے، مجھے خدشہ ہے کہ کورم کی نشاندہی کرکے اجلاس ملتوی کیا جائے گا۔ اگر مخصوص نشستوں پر ممبران سے حلف نہیں لیا گیا تو ہمارے پاس اور آپشنز بھی موجود ہیں، پی ٹی آئی کے اندر کچھ سینیٹ امیدواران سراپا احتجاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت لاہور گئی اور وہاں ایک امیدوار کے لیے لابنگ کی، جو امیدوار ناراض ہے وہ سب مرزا آفریدی کی وجہ سے ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سینیٹ کے الیکشن تو ہوں گے پیر کو نہیں تو منگل کو تو ہو جائیں گے، حلف نہ لیا گیا تو ممبران پھر عدالت جائیں گے۔
گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ممبران عدالت گئے تو عدالت شاید پھر مجھے یا سپیکر کو حلف لینے کی ہدایت دے۔


مشہور خبریں۔
یو ایس ایڈ کے ملازمین کی بڑے پیمانے پر برطرفی
?️ 24 فروری 2025 سچ خبریں: ٹرمپ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ یونائیٹڈ
فروری
کورونا نئے نقاب میں؛ دنیا اومیکرون وائرس کے منظرعام پر آنے سے پریشان
?️ 27 نومبر 2021سچ خبریں:اومیکرون نامی کورونا وائرس کی ایک نئی قسم کی شناخت نے
نومبر
کیا امریکہ کو عراق سے جانا ہو گا؟
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ میں الصادقون دھڑے کے رکن نے کہا کہ
جنوری
اسرائیل حماس کے مقابلہ میں بے بس:صیہونی اخبار
?️ 23 مئی 2022سچ خبریں:حالیہ مہینوں میں سامنے آنے والے صورتحال نے ظاہر کیا ہے
مئی
ہیومن رائٹس واچ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کی تصدیق کی ہے: علی رضا سید
?️ 16 جنوری 2024برسلز: (سچ خبریں) کشمیر کونسل یورپ کے چیئرمین علی رضا سید نے
جنوری
سائبر اسپیس کا 83% مواد اسرائیل کے خلاف
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے چینل 12کے مطابق ورچوئل نیٹ ورکس پر غزہ
دسمبر
غزہ کے حالات ناگفتہ بہ
?️ 6 نومبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم
نومبر
بے لگام سوشل میڈیا نے ہمارے ساتھ کیا کیا؟ طلال چوہدری کی زبانی
?️ 27 جولائی 2024سچ خبریں: مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے
جولائی