?️
ٹوکیو(سچ خبریں) پھلوں کی تازگی معلوم کرنا ایک حد تک کافی مشکل کام ہوتا ہے لیکن آم کے شائقین حضرات کے لئے اب جاپان میں شائبورا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایس آئی ٹی) نے بالخصوص اس کی تازگی معلوم کرنے کا جدید ترین سسٹم تیار کیا ہے جس سے آسانی سے معلوم ہوسکتا ہے کہ یہ پھل تازہ ہے یانہیں؟
ماہرین کے مطابق اس عمل میں پھل کو چھوئے اور نقصان پہنچائے بغیر اس کی نرمی کا جائزہ لیا جاتا ہے جو آم میں تازگی نانپے کا ایک اہم طریقہ ہوتا ہے جبکہ آم میں سختی کچے پن اور مزید نرمی اس کے پرانے ہونے کی علامت ہوتی ہے۔لیکن پیکنگ سے گزرنے والے سینکڑوں ، ہزاروں آموں میں سے ہر ایک کی نرمی یا سختی ماپنا آسان نہیں ہوتا ، اس کے لیے لیزر اور پلازما کی شاک ویوز (صدماتی امواج) کو استعمال کیا جاسکتا ہے جو بہت تیزی سے ہزاروں بلکہ لاکھوں پھلوں کی تازگی کی تصدیق یا تردید کرسکتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس عمل میں نظام کا کوئی حصہ پھلوں کو نہیں چھوتا بلکہ لیزر سے آموں کی سطح پر پلازمہ کا ایک بلبلہ بن جاتا ہے ، جیسے ہی یہ بلبلہ پھیلتا ہے تو صدماتی امواج پیدا ہوکر پورے پھل پر پھیل جاتی ہیں ، اب یہاں ایک آلہ لیزر ڈوپلر وائبرومیٹر (ایل ڈی وی) ارتعاشات سے بتاتا ہے کہ پھل کتنا نرم ہے یا کس درجے پر سخت ہے۔
واضح رہے اس سے قبل ایس آئی ٹی کو سیب اور ایواکیڈو پر آزمایا گیا ہے لیکن آموں جیسے پھلوں کے لیے ان کا استعمال قدرے مشکل تھا مگر اب ماہرین نے تازہ آموں کی تصدیق کے لیے ایک خاص قسم کی امواج کا انتخاب کیا ہے جسے ریلی ویوز کہا جاتا ہے اور اس عمل کے ذریعے تازہ آموں کی تصدیق بہت آسان ہوجائے گی اور چند منٹوں میں ہزاروں آموں کا جائزہ لینا ممکن ہوگا۔


مشہور خبریں۔
توانائی شعبے کی اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم
?️ 22 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی
مئی
الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے دھاندلی روکی جا سکتی ہے
?️ 17 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق عمران خان کی زیر
جون
ترک صدر کی ہسپانوی بادشاہ کے ساتھ ملاقات
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے آج ہسپانوی بادشاہ
جون
یوکرین پر دو دن میں حملہ کر دیا جائے گا: زیلنسکی کا دعویٰ
?️ 15 فروری 2022سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے اس ہفتے بدھ کو قومی اتحاد
فروری
اسلام آباد ہائیکورٹ: پی ٹی آئی قیادت کی تمام مقدمات میں تحفظ دینے کی درخواست مسترد
?️ 25 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی
مارچ
ایران نے اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچایا، نتین یاہو کو برطرف کیا جائے:سابق صیہونی وزیراعظم
?️ 25 جون 2025 سچ خبریں:سابق صیہونی وزیرِاعظم ایہود اولمرت نے ایران کے میزائل حملوں
جون
صنعا میں غیر معمولی سیلاب
?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں: صنعاء کے مختلف علاقوں میں کل ہفتہ کی شام سے
جولائی
الفاظ سے غزہ کے بھوکے بچوں کا پیٹ نہیں بھر سکتے: گوٹرس
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے غزہ میں
جولائی