?️
اسلام آباد:(سچ خبریں)یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیترو کولیبا ہنگامی دورے پر جمعرات کو پاکستان پہنچیں گے۔
سچ خبریں کی رپورٹ کے مطابق یوکرینی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے حوالے سے باخبر ذرائع نے بتایا کہ جب دورے کے حوالے سے کئی سوالات اٹھنے کا امکان ہے اور روس، بھارت اور مغربی ممالک کی جانب سے دورے کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔
ایک عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ روس یوکرین تنازع میں غیر جانبداری برقرار رکھی ہے اور اس چیز کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ اس کی جانب سے کوئی منفی پیغام نہ جائے۔
عہدیدار نے مزید کہا کہ روسی اور پاکستانی حکام کے درمیان بھی ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں۔
دورے کے دوران یوکرینی وزیر خارجہ اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے اور ان کی وزیراعظم شہباز شریف اور عسکری حکام سے ملاقاتوں کا بھی امکان ہے۔
یوکرینی وزیر خارجہ کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان کی جانب سے یوکرین کو مبینہ طور پر اسلحے اور گولہ بارود کی فراہمی سے متعلق تنازع زیر گردش ہے۔
پاکستان نے اسلحہ فراہمی سے متعلق رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے تنازع شروع ہونے کے بعد کسی بھی فریق کو ہتھیار فراہم نہیں کیے۔
گزشتہ ماہ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان آرڈیننس فیکٹری سے اسلحہ کی کھیپ یوکرین بھیجی جا رہی ہے۔
اس سے قبل ایک اور رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان نے یوکرین کو ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ایک دفاعی تجارتی فرم قائم کی ہے۔
اپریل میں برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے یوکرین کے ایک کمانڈر نے پاکستان سمیت دیگر ممالک سے راکٹ ملنے سے متعلق بات چیت کی۔
لیکن پاکستانی حکام یوکرین کو اسلحہ فراہمی کے دعوؤں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ ملک نے سختی کے ساتھ غیر جانبداری کی پالیسی برقرار رکھی ہے، تاہم ایک عہدیدار نے کہا کہ اگر کوئی تیسرا فریق پاکستان سے خریدا گیا اسلحہ کسی دوسرے ملک کو فراہم کرتا ہے تو اس کی ذمے داری ان ممالک کی اپنی ہے۔


مشہور خبریں۔
توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، کل سنایا جائے گا
?️ 28 اگست 2023اسلام آباد 🙁سچی خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس
اگست
لبنانی فوج کے خلاف صہیونی حملے پر حزب اللہ کا ردعمل
?️ 6 جون 2026سچ خبریں:حزب اللہ نے لبنانی فوج کی گاڑی پر صہیونی حملے کو
جون
لبنان کے خلاف صیہونی حملے پر سعودی اخبار کی خوشی
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: سعودی حکومت کا سرکاری اخبار اور ترجمان، جو اسرائیل کے
ستمبر
2023 میں خلیج فارس کی جغرافیائی سیاست کس سمت جائے گی؟
?️ 23 جنوری 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے برعکس 2022 میں بحرین
جنوری
ٹرمپ کے دباؤ کے باوجود جنوبی کوریا کا آبنائے ہرمز میں فوج بھیجنے سے انکار
?️ 18 ستمبر 2026سچ خبریں:جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے کہا ہے کہ
ستمبر
کھربوں روپے کے زیر التوا ٹیکس کیسز کے فوری فیصلے ناگزیر ہیں، وزیراعظم
?️ 18 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں
اپریل
ٹرمپ 24 فیصد منفی مقبولیت کے ساتھ تاریخ کے نامقبول ترین صدر
?️ 29 مئی 2026 سچ خبریں:دی اکنامسٹ میگزین اور یوگوو ادارے کے مشترکہ سروے کے
مئی
غزہ جنگ کے بعد عرب دنیا میں کس ملک کی مقبولیت بڑھی ہے، کس کی کم ہوئی ہے؟
?️ 9 اپریل 2024سچ خبریں: اردن میں ہونے والے ایک نئے سروے سے معلوم ہوا
اپریل