سچ خبریں:عراقی جوائنٹ آپریشنز ہیڈ کوارٹر نے ایک بیان میں اعلان کیا کہ اربعین کی زیارت کے دوران عدم تحفظ یا تخریب کاری کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔
موازین نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عراقی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے ایک بیان میں اربعین واک کے پرامن اور باحفاظت منعقد ہونے کا اعلان کیا، رپورٹ کے مطابق اس بیان میں کہا گیا ہے کہ میجر جنرل عبدالامیر الشمری نے زائرین کی کربلا معلی میں آمد کی ذاتی طور پر نگرانی کی اور پیدل راستے پر کسی قسم کا عدم تحفظ یا تخریب کاری نہیں ہوئی،عراق کے جوائنٹ آپریشنز ہیڈ کوارٹر نے بھی اس بات پر زور دیا کہ اس عرصے میں انٹیلی جنس کا کام منفرد اور خاص تھا۔
عراقی وزیر اعظم کے فوجی ترجمان یحییٰ رسول نے بھی یہ اعلان کرتے ہوئے کہ اربعین حسینی کی تقریب میں 20 ملین سے زائد زائرین نے شرکت کی، کہا کہ ان میں سے 50 لاکھ غیر ملکی زائرین تھے، کربلا معلی کے نائب گورنر عقیل الفتلاوی نے بھی اعلان کیا کہ روزانہ ڈیڑھ ملین سے زائد زائرین کربلا میں داخل ہوتے رہے ہیں۔
کربلا کے نائب گورنر نے اعلان کیا کہ اس صوبے نے اربعین کے دوران 80 ممالک کے زائرین کی میزبانی کی ہے جبکہ اس سال زائرین کی تعداد 20 ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔