?️
کوئٹہ: (سچ خبریں) اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک مؤثر قدم اٹھاتے ہوئے پاکستان کسٹمز نے گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران ساڑھے 5 ارب روپے کی اسمگل شدہ اشیا ضبط کرلیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک سینیئر افسر نے بتایا کہ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ (جوکہ انسداد اسمگلنگ کے لیے پاکستان کسٹمز کا ایک مخصوص محکمہ ہے) نے رواں برس ستمبر میں خصوصی انٹیلی جنس اور انٹر ایجنسی تعاون اور ہم آہنگی کی بنیاد پر مختلف اشیا کے اسمگلروں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن شروع کیا تھا۔
عہدیدار کے مطابق یہ سرگرمیاں کسٹم انٹیلی جنس کے علاقائی ڈائریکٹوریٹ کے درمیان مربوط کوششوں کے ذریعے انجام دی گئیں، جس میں قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں، مثلاً رینجرز اور پولیس کے ساتھ ساتھ سول اور ملٹری ایجنسیوں کی انٹیلی جنس رپورٹس کے ساتھ تعاون کیا گیا۔
کسٹم عہدیدار نے بتایا کہ اس تعاون سے ڈائریکٹوریٹ جنرل کو کراچی میں اُن علاقوں میں جانے کا موقع ملا جنہیں پہلے’نو گو ایریاز’ سمجھا جاتا تھا۔
قبضے میں لی گئی اشیا کی تفصیلات کے مطابق پنجاب اور سندھ میں تقریباً ایک ارب روپے مالیت کا پیٹرول/ڈیزل برآمد ہوا ہے، ضبط کی گئی دیگر چیزوں میں سگریٹ، الیکٹرانکس، فیبرک، سپاری، ٹائر اور پی وی سی کوٹیڈ ایلومینیم شیٹس شامل ہیں۔
علاوہ ازیں حیدرآباد اور گوادر ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے اہم اشیا کی بین الصوبائی نقل و حمل کو کنٹرول کرنے والے اصولوں کی خلاف ورزی پر 510 ٹن چینی ضبط کی گئی ہے۔
نگران وزیراعظم نے اسمگلنگ کو پاکستان کے وجود کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، یہ احساس پالیسی سازوں کے اندر قومی معیشت پر اسمگلنگ کے مضر اثرات اور معاشرے کے بااثر طبقوں میں اس کے پھیلاؤ کے بارے میں بیداری میں اضافے کا براہ راست نتیجہ ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق کارروائیوں کی نگرانی کی جا رہی ہے اور اعلیٰ سطح کی قومی و صوبائی کمیٹیوں کی جانب سے پالیسی ہدایات دی جا رہی ہیں، ڈائریکٹوریٹ جنرل ان کمیٹیوں کا ایک حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان سے باہر ایرانی پیٹرول/ڈیزل کی اسمگلنگ کو کافی حد تک روک دیا گیا ہے، یہ دیکھا گیا ہے کہ ایرانی تیل کی نقل و حمل کے لیے مسافر بسیں اور ٹرانسپورٹ گاڑیاں بڑی تعداد میں استعمال ہو رہی ہیں۔
حکام کے مطابق ایرانی تیل اب ٹینکروں میں بلوچستان کے علاقے سے باہر نہیں لے جایا جاتا، اُن کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں ایرانی تیل اور مقامی پیٹرول کی قیمتوں میں فرق نمایاں طور پر کم ہوگیا ہے۔
اسمگل شدہ ایرانی سامان سے بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ کی مارکیٹیں بھر چکی ہیں، یہ سامان ایران کے ساتھ غیرمحفوظ سرحد کے ذریعے بھیجا جا رہا ہے، جہاں افغانستان کے ساتھ سرحد کے مقابلے میں سیکیورٹی اہلکار نسبتاً کم تعداد میں تعینات ہیں، ایک عہدیدار نے کہا کہ ہم اپنے پاس دستیاب افرادی قوت سے ایران سے چیزوں کی اسمگلنگ کو نہیں روک سکتے۔
افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پاکستان میں اسمگلنگ کا ایک اور ممکنہ ذریعہ ہے، انسداد اسمگلنگ مہم ان مصنوعات کی نشاندہی پر بھی توجہ مرکوز کرتی ہے جن کی اسمگلنگ کی جاتی ہے، کسٹم انٹیلی جنس نے حال ہی میں ٹرانزٹ کارگوز کو بھی اسکین کیا ہے۔
ٹرانزٹ معاہدے کے تحت حکومت نے حال ہی میں اسمگلنگ کا شکار اشیا کی 3 ارب ڈالر سے زائد مالیت کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے، اس کے ساتھ ہی تمام ٹرانزٹ مصنوعات پر 10 فیصد پروسیسنگ فیس عائد کی گئی ہے تاکہ پاکستان واپس اسمگلنگ کے اخراجات کو بڑھایا جا سکے، گزشتہ بجٹ میں لگژری آئٹمز کی درآمد پر خاطر خواہ ریگولیٹری چارجز عائد کیے جانے کے بعد ٹرانزٹ گڈز اسمگلنگ کے لیے پُرکشش بن گئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ یونٹ 5 کیلئے لائسنس جاری
?️ 29 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای
دسمبر
امریکی انٹیلی جنس نے بھارت اور پاکستان کے مابین طولانی جنگ ہونے کا اندیشہ ظاہر کردیا
?️ 10 اپریل 2021واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی انٹیلی جنس نے بھارت اور پاکستان کے مابین
اپریل
مسجد اقصیٰ کے خلاف صیہونی اقدامات مسلمانوں کے مقدسات پر حملہ ہے:حزب اللہ
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ کی مرکزی کونسل کے رکن نے ایک
اپریل
فلسطین کے جنین شہر پر صیہونی حملہ ؛ متعدد فلسطینی گرفتار
?️ 5 فروری 2022سچ خبریں:اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز مغربی کنارے کے شہر جنین
فروری
امریکی پالیسیاں تیسری جنگ عظیم میں ختم ہوں گی: ٹرمپ
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں: متنازعہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتہ کے روز
مئی
امریکہ میں مہلک شوٹنگ؛ کم از کم 2 ہلاک، 3 زخمی
?️ 6 مئی 2026 سچ خبریں:ڈلاس کے شمال میں ایک تجارتی مرکز کے قریب فائرنگ
مئی
نتن یاہو،غزہ کے لیے ٹرمپ کے منصوبے کی سب سے بڑی رکاوٹ
?️ 17 نومبر 2025 نتن یاہو، غزہ کے لیے ٹرمپ کے منصوبے کی سب سے
نومبر
ترک وزیر خارجہ کے دورہ تہران کے مقاصد
?️ 30 نومبر 2025سچ خبریں: ہمارے ملک کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ترک وزیر
نومبر