لاکھوں بے گناہ افراد کے قتل عام پر خاموش رہنے والے امریکی صدر اپنے کتے کی موت پر شدید غمزدہ ہوگئے

لاکھوں بے گناہ افراد کے قتل عام پر خاموش رہنے والے امریکی صدر اپنے کتے کی موت پر شدید غمزدہ ہوگئے

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  فلسطین، یمن، افغانستان اور دوسرے متعدد ممالک میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے امریکی صدر ان بے گناہ افراد کے قتل عام پر ایک بھی لفظ بولنا گوارا نہیں کرتے لیکن اچانک سے ایک کتے کی موت پر اتنا غمزدہ ہوگئے کہ اپنے ٹوئٹ میں کتے کو خراج عقیدت پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن کا عزیز ترین پالتو کتا چیمپ 13 برس کی عمر میں موت کے منہ میں چلا گیا جس کے باعث امریکی صدر بائیڈن شدید غم اور صدمے کا شکار ہو گئے ہیں۔

چیمپ نامی جرمن شیفرڈ سال 2008 سے جو بائیڈن کے ساتھ تھا، اس حوالے سے امریکی صدر جو بائیڈن کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر چیمپ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا گیا ہے، جوبائیڈن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہماری فیملی نے ایک پیار کرنے والے چیمپئن کو خیرباد کہ دیا ہے، میں اسے بہت یاد کروں گا۔

بیان میں کہا گیا کہ چیمپ سے امریکی صدر کو جذباتی لگاؤ تھا جس کی یوں اچانک موت نے انہیں شدید غم میں مبتلا کردیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن کی اہلیہ ڈاکٹر جِل بائیڈن نے بھی کتے کے مرنے پر گہرے دُکھ کا اظہار کرتے ہوئے ایک پوسٹ ٹوئٹر کی زینت بنائی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چار سالہ دور میں وائٹ ہاؤس میں‌ کوئی کتا یا دوسرا پالتو جانور نہیں رکھا گیا تاہم جو بائیڈن کی آمد کے ساتھ ہی وائٹ ہاؤس میں کتوں کی بھی واپسی ہوئی تھی۔

مشہور خبریں۔

2024 کی عرب دنیا کی منتخب شخصیت

?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:عرب دنیا کے عوام نے حماس کے سیاسی رہنما، شہید یحییٰ

سلمان خان پاکستانی اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں

?️ 29 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے ’سکندر‘ سلمان خان نے بھی دیگر بھارتی

یمن کے خلاف امریکہ کا ردعمل

?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ تعاون کرنے والے اسرائیلی بحری جہازوں کے

صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے سلسلہ میں بن زائد کا موقف

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ابراہیم معاہدے پر

قطر کا صیہونی اقدامات کے خلاف اہم بیان

?️ 28 مئی 2021سچ خبریں:قطری وزیر خارجہ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے جمعرات

اسرائیل، امریکہ اور برطانیہ جواب کے لیے تیار رہیں؛یمن کا واضح پیغام 

?️ 7 مئی 2025 سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر کے سینئر

صیہونی پوسٹل سسٹم مکمل طور پر ہیک

?️ 1 فروری 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ای-پوسٹ کمپنی کے تمام میل باکسز، جن میں

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بانی پی ٹی آئی کا ایک اور مطالبہ

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے