آریان خان کی گرفتاری سے متعلق اہم انکشاف

آریان خان کی گرفتاری سے متعلق اہم انکشاف

?️

ممبئی (سچ خبریں) بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے حوالے سے اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ  پارٹی میں شریک دوست کی جانب سے کروز شپ پر منشیات کے استعمال سے متعلق خبر ملی تھی انہیں گزشتہ ہفتے ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی کے دوران منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھوپال کے رہائشی نے دعویٰ کیا ہے کہ انھوں نے 2 افراد کو اطلاع دی جس کے بعد نارکوٹکس کنٹرول بیورو( این سی بی) کے حکام نے جہاز پر چھاپہ مارا ۔زیر بحث دونوں افراد بی جے پی کے کارکن منیش بھنسوہالی اور جاسوس کرن گوساوی تھے جن کی تھانے میں لی گئی سیلفی آریان خان کے ساتھ وائرل ہوئی تھیں ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل  بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنما نواب ملک نے کروز شپ ریڈ کے جعلی ہونے کا دعویٰ کیا تھا تاہم اب بھوپال کے رہائشی شخص نے مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران دعویٰ کیا کہ آریان خان سمیت دیگر افراد کے پارٹی کے دوران منشیات کے استعمال سے متعلق این سی بی حکام کو الرٹ کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یادیو نامی شخص کا کہنا ہے کہ انھیں پارٹی میں شریک ایک دوست کی جانب سے کروز شپ پر منشیات کے استعمال سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا ، جس کے بعد انھوں نے منیش بھنسوہالی کو آگاہ کیا اور پھر این سی بی حکام کی جانب سے کروز شپ پر چھاپہ مارا گیا۔

خیال رہے کہ  این سی بی نے گزشتہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ممبئی کے ساحل پر ایک کروز شپ پر ہونے والی پارٹی پر چھاپہ مار کر شاہ رخ کے بیٹے سمیت 8 افراد کو گرفتار کیا تھا۔بعد ازاں عدالت نے آریان خان7 اکتوبر تک جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران عدالت نے آریان اور دیگر 7 ملزمان کو 14 روز کیلئے عدالتی تحویل میں دینے کا فیصلہ کیا تھا۔

دوران تفتیش زیر حراست آریان این سی بی حکام کے سامنے بھی روپڑے تھے اور اعتراف کیا تھا کہ وہ تقریباً گزشتہ 4 برسوں سے منشیات لے رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق این سی بی حکام کا بتانا ہے کہ دوران تفتیش آریان خان نے انکشاف کیا کہ جب وہ امریکا اور دبئی میں تھے تو اس دوران بھی وہ منشیات کا استعمال کیا کرتے تھے۔

مشہور خبریں۔

امریکا اور وینیزویلا کشیدگی میں اضافہ،ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کا انتظار غیر ضروری قرار دیا

?️ 3 نومبر 2025امریکا اور وینیزویلا کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کا

امریکہ تباہ ہورہا ہے:ٹرمپ

?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ایریزونا میں ایک ریلی میں کہا

حزب اللہ کا جاسوس ڈرون نیتن یاہو کی نجی رہائش گاہ میں داخل

?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار اسرائیل ہیوم نے چند منٹ قبل خبر

ملک ترقی کرنے لگتا ہے تو عمران خان کیوں سازشیں شروع کردیتے ہیں، مریم اورنگزیب

?️ 10 جون 2024پنجاب: (سچ خبریں) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک

10 اسرائیلی قیدیوں کو جلد رہا کر دیا جائے گا: ٹرمپ

?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس

ایران روس بڑھتے تعلقات سے امریکہ کو تشویش

?️ 24 جولائی 2022سچ خبریں:امریکہ کا کہنا ہے کہ ہم مشرق وسطی سے نہیں نکلیں

بلوچستان کابینہ نے صوبے میں امن وامان سے متعلق ایکٹ کی منظوری دے دی

?️ 11 نومبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کابینہ نے صوبے میں بحالی امن کے لیے

وزیر تعلیم نے سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے آن لائن سسٹم متعارف کرادیا ہے

?️ 6 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)  اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میںوفاقی وزیر تعلیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے