?️
سچ خبریں:سوڈان میں کچھ نامعلوم مسلح افراد نےاس ملک کے وزیر اعظم اور کچھ وزراء کو حراست میں لے لیا۔
الحدث ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم فورسز نے سوڈانی وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک کی رہائش گاہ کو گھیرے میں لے لیا اور انہیں گھر میں نظر بند کر دیان رپورٹ کے مطابق سوڈان کی گورننگ کونسل کے ایک رکن اور عبداللہ ہمدوک کی حکومت کے چار وزراء یعنی وزیر صنعت ابراہیم الشیخ ، کابینہ امور کے وزیر خالد عمر یوسف ، وزیر اطلاعات حمزہ بلول اور وزیر مواصلات هاشم حسب الرسول کی گرفتاری کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔
الحدث نے خرطوم کے گورنر ایمن نور ، سوڈانی کانگریس پارٹی کے رہنما عمر الدقیر کی گرفتاری اور سوڈانی دارالحکومت خرطوم کے داخلی راستوں کو نامعلوم فورسز کی طرف سے بند کرنے کی بھی اطلاع دی۔
درایں اثنا خبر رساں ادارے روئٹرز نے یہ بھی بتایا کہ سوڈانی وزیر اعظم کے میڈیا ایڈوائزر کے خاندان کے قریبی ذرائع نے ایک نامعلوم فوجی گروپ کے ذریعے ان کی گرفتاری کی اطلاع دی جبکہ الحدث ٹی وی چینل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہ سوڈان کی لبریشن اینڈ چینج فورسز کے ترجمان جعفر حسن کی گرفتاری کی رپورٹ دی ہے ۔
الحدث نے اطلاع دی ہے کہ سوڈانی گورننگ کونسل اور حکومتی عہدیداروں کی گرفتاریاں گورننگ کونسل کے چیئرمین عبدالفتاح البرہان اور وزیر اعظم عبداللہ ہمدوک کے درمیان آخری ملاقات کے بعد ہوئی ہیں، الجزیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق سوڈانی ایسوسی ایشن آف پروفیشنل جابز نے یہ بتاتے ہوئے کہ یہ خبر اقتدار پر قبضہ کرنے کے لیے فوجی متحرک ہونے کی نشاندہی کرتی ہے، تمام سوڈانی عوام اور انقلابی قوتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ہر وجہ اور عوامل سے قطع نظر فوجی بغاوت کی مخالفت کے لیے سڑکوں پر آئیں ۔
مشہور خبریں۔
پنجاب وزیر اعلی کی اپوزیشن پر شدید تنقید
?️ 12 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپوزیشن کو
اکتوبر
سرینگر میر واعظ مولوی محمد فاروق کی شہادت کی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی
?️ 17 مئی 2025 سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
کل جماعتی حریت کانفرنس کا تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
?️ 4 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی
صیہونی قیدیوں کے سلسلہ میں قابض حکومت کی بے حسی
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:حماس کے ہاتھوں 4 اسرائیلی قیدیوں کی صورتحال کے بارے میں
اگست
فصلوں کے اعداد و شمار کے حصول کیلئے سیٹلائٹ ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا منصوبہ
?️ 25 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) فصلوں کے اعداد و شمار خصوصاً پنجاب میں پائے
اگست
جسٹس قاضی فائز عیسٰی نظر ثانی کیس میں تفصیلی فیصلہ جاری
?️ 22 فروری 2021اسلام آباد{سچ خبریں} سپریم کورٹ نے جسٹس فائز عیسی کی نظرثانی درخواستیں
فروری
بائیڈن ریاض کو جارحانہ ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: رائٹرز
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: خبر رساں ادارے روئٹرز نے بتایا ہے کہ امریکی
جولائی
سعودی نظام اسرائیلی حکومت کی خدمت کرتا ہے: انصار اللہ
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک الحوثی نے کہا
جون