?️
عراقی پارلیمنٹ غیر ملکی دباؤ کے باوجود حشد الشعبی قانون کی منظوری کے لیے تیار
عراق کی پارلیمنٹ نے الحشد الشعبی (عوامی مزاحمتی فورسز) کے لیے سروس اور پنشن قانون کی منظوری کے عمل کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے، حالانکہ اندرونی و بیرونی سطح پر اس قانون کو روکنے کے لیے دباؤ اور رکاوٹیں بڑھتی جا رہی ہیں۔
عراقی پارلیمانی ذرائع کے مطابق، اب تک 150 سے زائد ارکانِ پارلیمنٹ اس قانون کی حمایت میں دستخط کر چکے ہیں اور آئندہ اجلاس میں اس مسودۂ قانون کو پیش کر کے منظوری کے لیے رائے شماری کرائی جائے گی۔
پارلیمنٹ کے رکن مختار الموسوی نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ قانون دراصل ان قربانیوں کا اعتراف ہے جو الحشد الشعبی کے مجاہدین نے دہشت گردی کے خلاف لڑائی اور ملک کے دفاع میں دی ہیں۔ ان کے بقول، امریکہ اور صہیونی ریاست کی پشت پناہی سے بعض کرد اور سنی سیاسی دھڑے اس قانون کو روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
الموسوی نے واضح کیا کہ عوامی مزاحمتی فورسز نے پچھلے برسوں میں بے شمار قربانیاں دی ہیں اور عراقی عوام اس فورس کو قومی سلامتی کا حصہ سمجھتے ہیں، لہٰذا پارلیمنٹ پر لازم ہے کہ وہ عوامی مطالبے کے ساتھ کھڑی ہو۔
پارلیمنٹ کی سلامتی و دفاعی کمیٹی کے رکن علی البنداوی نے بھی تصدیق کی کہ قانون کو ایجنڈے میں شامل کرنے کے لیے مطلوبہ دستخط مکمل ہو چکے ہیں۔ ان کے مطابق، اسپیکر نے اگرچہ حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، تاہم توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں اجلاس منعقد ہو گا اور قانون کو ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔
البنداوی نے کہا کہ یہ قانون ملک کے دفاعی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا اور الحشد الشعبی کی حیثیت کو باقاعدہ قانونی اور ادارہ جاتی درجہ دے گا۔ ان کے بقول، یہ اقدام عراق میں سلامتی و استحکام کے قیام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہوگی۔
تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ اس قانون کی منظوری عراق میں ایک تاریخی موڑ ثابت ہوگی، کیونکہ یہ معاملہ محض قانون سازی نہیں بلکہ قومی خودمختاری اور بیرونی دباؤ کے خلاف مزاحمت کی علامت ہے۔
یاد رہے کہ الحشد الشعبی 2014 میں آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی کی جہاد کفائی کی فتویٰ کے بعد تشکیل پایا تھا، جب داعش نے عراق کے وسیع علاقوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس فورس نے داعش کو شکست دینے اور ملک کے بڑے حصے کو آزاد کرانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مغربی تسلط کا خاتمہ کیسے ہو رہا ہے؟
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: بولیویا کے وزیر خارجہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ
اگست
پنجاب کا نیا آئی جی مقرر
?️ 22 جولائی 2022لاہو: (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سنسنی خیز انتخاب سے
جولائی
ٹرمپ ایران سے بات چیت کو ترجیح دیتے ہیں؛امریکی وزیر دفاع کا دعویٰ !
?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ کے وزیر دفاع پٹ ہگسٹ نے ایران سے متعلق
مارچ
پیپلزپارٹی اور میئر کراچی کوئی کام سیدھے طریقے سے کردیں تو ہزاروں ڈالر انعام رکھنا چاہیے، فاروق ستار
?️ 24 ستمبر 2025کراچی: (سچ خبریں) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما
ستمبر
جیل بھرو تحریک: پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں کو 30 روز کے لیے نظر بند کیا گیا، رپورٹ عدالت میں پیش
?️ 27 فروری 2023لاہور: (سچ خبریں) محکمہ داخلہ پنجاب اور جیل حکام نے پی ٹی
فروری
ٹرمپ نے کئی شہروں سے امریکی نیشنل گارڈ کو واپس بلایا
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا شکاگو، لاس اینجلس
کیا امریکہ اور چین کے درمیان کشیدگی کم ہو رہی ہے؟
?️ 12 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ اس
ستمبر
بائیڈن ایک آفت ہے ، ہم امریکہ کو واپس لے کر رہیں گے: ٹرمپ
?️ 27 جون 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد
جون