?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے خلیجی ریاست کے سرکاری دورے کے دوران کویت کے ولی عہد شیخ مشعل الجابر الصباح سے ملاقات کی۔
کویتی نیوز ایجنسی ’کونا‘ کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف کے ہمراہ نگران وزیر قانون احمد عرفان اسلم، کویت میں پاکستانی سفیر ملک محمد فاروق اور دیگر حکام پر مشتمل وفد بھی موجود تھا۔
مشرقی وسطیٰ کے دورے پر موجود نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ بھی خلیجی ریاست کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے گزشتہ رات کویت پہنچے تھے۔
وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیراعظم آج ولی عہد اور اپنے کویتی ہم منصب شیخ احمد النوف الاحمد الصباح سے ملاقات کریں گے۔
اجلاس کے دوران رہنماؤں کی جانب سے افرادی قوت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات اور کان کنی، خوراک کی حفاظت، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون سے متعلق کئی مفاہمت کی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔
وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔
اس میں مزید کہا گیا کہ 2023 میں پاکستان اور کویت کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منائی گئی۔
وزیراعظم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کا دورہ مکمل کرنے کے بعد منگل کو دو روزہ دورے پر کویت پہنچے تھے، ان کی آمد پر کویت کے وزیر برائے بجلی، پانی اور قابل تجدید توانائی ڈاکٹر جاسم محمد عبداللہ الاستاد نے نگران وزیراعظم کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جہاں سرمایہ کاری سے متعلق تعاون کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے جو خلیجی ریاستوں سے متعدد ارب ڈالرز کی فنڈنگ کی راہ ہموار کرے گا۔


مشہور خبریں۔
زلفی بخاری نے الیکشن لڑنے کے لئے کیا بڑا اعلان
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سابق معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری
جنوری
داعش جارج ڈبلیو بش کو قتل کرنا چاہتے تھے: امریکی میڈیا کا دعویٰ
?️ 25 مئی 2022سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے منگل کی شام تہران
مئی
وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاپتا شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی
?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت
مئی
اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر کو اعلیٰ عہدہ دینا شرمناک ہے: حماس
?️ 8 جون 2022سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے منگل کی شام
جون
چین سے افغانستان میں دوبارہ اثر و رسوخ حاصل کرنے کی امریکی کوششیں
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: 2021 میں کابل سے نیٹو کے انخلاء کے بعد، امریکہ
جون
صہیونی حکومت کو امریکی ہتھیاروں کی فراہمی کے بارے میں امریکی سینیٹر کا بیان
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی یہودی سینیٹر برنی سینڈرز نے بائیڈن حکومت سے صہیونی
اکتوبر
بی بی سی شدید بحران میں
?️ 16 جولائی 2026سچ خبریں:بی بی سی کی سالانہ رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں فعال
جولائی
کسی بھی مزاحمتی محاذ کو تنہا نہیں ہونے دیں گے:یمن
?️ 9 جون 2026سچ خبریں:یمنی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صنعاء لبنان اور فلسطین
جون