🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) 9 مئی کے کیس میں سپریم کورٹ نے 5 ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، پولیس کی تفتیشی ریورٹ پر بھی اہم سوالات کھڑے کردیئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی کے 5 ملزمان کی تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمہ میں ضمانت منظور کرلی، سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی کے پانچ ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس اور پراسیکیوشن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تفتیش کے معاملے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اس موقع پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ’ملزمان پر فائرنگ کا بھی الزام ہے، کوئی اسلحہ برآمد ہوا نہ ہی پولیس کا کوئی اہلکار زخمی ہوا، تفتیشی افسر اپنی طرف سے کہانیاں بنا رہا ہے‘، اسی طرح جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ’کیا ریلی نکالنا یا سیاسی جماعت کا کارکن ہونا جرم ہے؟ طلبہ یونین اور سیاسی جماعتوں پر پابندیاں لگانے سے ہی آج یہ بربادی ہوئی ہے، کیا ایک ہیڈ کانسٹیبل کے بیان پر سابق وزیراعظم کو غدار مان لیں؟ خدا کا خوف کریں یہ کس طرف جا رہے ہیں‘۔
بتایا گیا ہے کہ سماعت کے موقع پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے پولیس کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ’ملزمان کے خلاف کیا شواہد ہیں؟ کیا سی سی ٹی وی کیمروں سے شناخت ہوئی؟، اس کے جواب میں تفتیشی افسر نے کہا کہ ’حمزہ کیمپ سمیت دیگر مقامات کے کیمرے مظاہرین نے توڑ دیئے تھے‘، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ’اس کا مطلب ہے ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں صرف پولیس کے بیانات ہیں، مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کیوں لگائی گئی ہیں؟۔
اس پر وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ ’ملزمان نے حساس ادارے کے کیمپ پر حملہ کیا‘، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ’آپ کو پھر علم ہی نہیں کہ دہشت گردی ہوتی کیا ہے، دہشت گردی سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور، کوئٹہ کچہری میں ہوئی تھی، ریلیاں نکالنا کہاں سے دہشت گردی ہوگئی؟‘، بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی ضمانت 50 پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔
مشہور خبریں۔
محسن نقوی کی علی امین گنڈا پور سے ملاقات، صوبے میں قیام امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
🗓️ 20 دسمبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی
دسمبر
لاہور میں مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج
🗓️ 19 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب اور مسلم
ستمبر
عراق میں فوجی موجودگی جاری رکھنے کے کا امریکی بہانہ؛ عراقی سیاسی کارکن کی زبانی
🗓️ 28 اپریل 2024سچ خبریں: عراق کے ایک سیاسی کارکن نے اس ملک میں باقی
اپریل
قانون کے تحت دوہری شہریت والوں کو سیاسی جماعتوں کو فنڈ دینے کی اجازت ہے:پی ٹی آئی وکیل
🗓️ 19 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی ٹی آئی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی
اپریل
لاس اینجلس کی آگ پر ٹرمپ کی نئی سیاسی موقع پرستی
🗓️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو اپوزیشن پارٹی ڈیموکریٹس
جنوری
نئے صوبے بنانے کا بل سینیٹ کمیٹی میں پیش، صوبوں سے تجاویز لینے کا فیصلہ
🗓️ 11 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) ملک میں مزید صوبوں بنانے کے حوالے سے بل
جولائی
عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر حملہ
🗓️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ امریکی قابض فوج سے تعلق
مارچ
اتحادی حکومت بنانے کے اعلان کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی
🗓️ 14 فروری 2024لاہور : (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن)، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ(ق) اوردیگر
فروری