’کیا ایک ہیڈ کانسٹیبل کے بیان پر سابق وزیراعظم کو غدار مان لیں؟‘

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) 9 مئی کے کیس میں سپریم کورٹ نے 5 ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا، پولیس کی تفتیشی ریورٹ پر بھی اہم سوالات کھڑے کردیئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی کے 5 ملزمان کی تھانہ نیوٹاؤن میں درج مقدمہ میں ضمانت منظور کرلی، سپریم کورٹ نے سانحہ 9 مئی کے پانچ ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران پولیس اور پراسیکیوشن پر اظہار برہمی کرتے ہوئے تفتیش کے معاملے پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اس موقع پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ’ملزمان پر فائرنگ کا بھی الزام ہے، کوئی اسلحہ برآمد ہوا نہ ہی پولیس کا کوئی اہلکار زخمی ہوا، تفتیشی افسر اپنی طرف سے کہانیاں بنا رہا ہے‘، اسی طرح جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ ’کیا ریلی نکالنا یا سیاسی جماعت کا کارکن ہونا جرم ہے؟ طلبہ یونین اور سیاسی جماعتوں پر پابندیاں لگانے سے ہی آج یہ بربادی ہوئی ہے، کیا ایک ہیڈ کانسٹیبل کے بیان پر سابق وزیراعظم کو غدار مان لیں؟ خدا کا خوف کریں یہ کس طرف جا رہے ہیں‘۔

بتایا گیا ہے کہ سماعت کے موقع پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے پولیس کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ ’ملزمان کے خلاف کیا شواہد ہیں؟ کیا سی سی ٹی وی کیمروں سے شناخت ہوئی؟، اس کے جواب میں تفتیشی افسر نے کہا کہ ’حمزہ کیمپ سمیت دیگر مقامات کے کیمرے مظاہرین نے توڑ دیئے تھے‘، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ’اس کا مطلب ہے ملزمان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں صرف پولیس کے بیانات ہیں، مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات کیوں لگائی گئی ہیں؟۔

اس پر وکیل پنجاب حکومت نے بتایا کہ ’ملزمان نے حساس ادارے کے کیمپ پر حملہ کیا‘، جس پر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ ’آپ کو پھر علم ہی نہیں کہ دہشت گردی ہوتی کیا ہے، دہشت گردی سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور، کوئٹہ کچہری میں ہوئی تھی، ریلیاں نکالنا کہاں سے دہشت گردی ہوگئی؟‘، بعد ازاں عدالت نے ملزمان کی ضمانت 50 پچاس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کا جلسہ کیوں نہیں ہوا؟

?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں جلسے کے اجازت

امریکی سیکیورٹی اسٹریٹجی کے بعض حصے ناقابلِ قبول ہیں:جرمنی چانسلر

?️ 9 دسمبر 2025 امریکی سیکیورٹی اسٹریٹجی کے بعض حصے ناقابلِ قبول ہیں:جرمنی چانسلر  جرمنی

بیرون ملک بھیک مانگنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کیلئے بل سینیٹ میں پیش

?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے بھیک مانگنے کے

بشار الاسد کے کزن کا  شام کے ساحلی علاقوں میں مسلح گروہ تشکیل دینے کا اعلان

?️ 28 اپریل 2025 سچ خبریں:بشار الاسد کے کزن رامی مخلوف نے شامی ساحلی علاقوں

ہر پاکستان دشمن نوازشریف کا قریبی دوست ہے: فواد چوہدری

?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز

لاہور ہائیکورٹ: مقدمات کے اندراج، تادیبی کارروائی کے خلاف عمران خان کی درخواست فل کورٹ کو ارسال

?️ 17 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان

عمران خان نے کابینہ میں ایک مرتبہ پھر اہم تبدیلیاں کی

?️ 16 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیر اعظم نے عمران

مشرقی شام میں امریکی اڈوں پر ڈرون حملہ

?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز شام کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے