ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ  سینیٹ میں پہنچ گیا

پاکستانی دوا ساز کمپنیوں کا افغان ادویات بھجوانے کا فیصلہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ اب سینیٹ میں پہنچ گیا ہے،  3 سال میں کئی بار ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ سینیٹ تک پہنچ گیا، سینیٹ میں پیش کردہ جواب کے مطابق 102 ادویات کی قیمتوں میں ڈھائی فیصد سے 311 فیصد تک اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافے کا معاملہ سینیٹ میں پہنچ گیا، 2 سال میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کردی گئیں۔وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز نے تحریری جواب سینیٹ میں جمع کروایا جس میں کہا گیا ہے کہ ضروری ادویات کی قیمتوں میں 5.13 فیصد اضافہ ہوا۔

جواب میں کہا گیا کہ کم قیمت ادویات کی قیمتوں میں 7.34 فیصد اضافہ ہوا جبکہ 102 ادویات کی قیمتوں میں 2.53 فیصد سے 311.61 فیصد تک اضافہ ہوا۔یاد رہے کہ حکومت 3 سال میں 12 مرتبہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر چکی ہے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے 94 جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا، جن ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ان میں ہائی بلڈ پریشر، کینسر، امراض قلب کی ادویات و اینٹی ریبیز ویکسین شامل تھیں۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے 94 ادویات کی قیمتوں میں اضافے کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اہم ادویات کی قیمتیں اتنی بڑھائی ہیں کہ لوگوں تک پہنچ سکیں۔

مشہور خبریں۔

دنیا کے نام نہاد جمہوری ملک بھارت نے کشمیریوں کے تمام بنیادی حقوق سلب کر رکھے ہیں، حریت کانفرنس

?️ 16 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

امریکی عہدیدار کے تل ابیب اور انقرہ کے دورے کا مرکز مصنوعی ذہانت ہے

?️ 3 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی معاون وزیر خارجہ برائے آرمز کنٹرول میلوری سٹیورٹ 13

سندھ پنجاب بارڈر کے قریب رینجرز اور پولیس کی کارروائی، 22 افغان شہری گرفتار

?️ 15 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) رینجرز اور پولیس نے سندھ پنجاب بارڈر کے قریب

صدر مملکت نے  چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

?️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہم قدم

ڈونباس میں روس میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم کا آغاز

?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں:   روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کل رات یوکرین

فلسطینیوں کی زمین پر قائم ہونے والی ناجائز ریاست اور مسجد اقصیٰ کے خلاف صہیونی سازشیں

?️ 25 مئی 2021(سچ خبریں)  اسلام دشمن قوتوں اور مغرب کی سازشوں کے نتیجے میں

صومالیہ تل ابیب کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے: صہیونی میڈیا

?️ 10 جولائی 2022سچ خبریں:    صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے

ہنیہ کی شہادت سے پاکستانی عوام غصے میں

?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی دہشت گرد حکومت کے ہاتھوں تحریک حماس کے سربراہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے