?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ اپنی پہلی ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان ’بہتر اسٹریٹجک پارٹنر شپ‘ کی ضرورت پر زور دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ تعلقات کو اگلی سطح تک لے جانے کے لیے بہتر اسٹریٹجک پارٹنرشپ (ای ایس پر) معاہدہ جلد کیا جانا چاہیے۔
ڈیوڈ کیمرون نے اسحٰٗق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ اُن کی لندن سے واپسی کے چند روز بعد کیا ہے، اسحٰق ڈار نے گزشتہ ہفتے برسلز میں نیوکلیئر انرجی سمٹ سے واپسی پر لندن کا دورہ کیا تھا۔
لندن میں اسحٰق ڈار نے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا اور دولت مشترکہ لارڈ طارق احمد اور وزیر مملکت برائے ترقی اینڈریو مچل سے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس میں ملاقات کی۔
بہتر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے پر زور دیتے ہوئے اسحٰق ڈار نے وزیر اعظم شہباز شریف کا مؤقف دہرایا، گزشتہ ہفتے وزیراعظم نے بھی برطانوی سفیر جین میریٹ کے ساتھ ملاقات میں بہتر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے جلد معاہدے پر زور دیا تھا۔
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 2011 سے بہتر اسٹریٹجک ڈائیلاگ (ای ایس ڈی) جاری ہے، جس نے تجارت، اقتصادی ترقی، ثقافتی تعاون، سلامتی اور تعلیم جیسے شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کو گہرا اور وسیع کیا ہے، پاکستان اب برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید بلندی پر لے جانا چاہتا ہے۔
برطانیہ کے متعدد ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری ہے، جس کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سلامتی، ٹیکنالوجی، اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل سے نمٹنے سمیت وسیع شعبوں میں قریبی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے تجارت اور سرمایہ کاری، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں اور ماحولیات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں اسحٰق ڈار نے اس حوالے سے لکھا کہ ہم نے مضبوط دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔
وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو کے دوران خاص طور پر برطانیہ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں جلد از جلد بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
برطانیہ، پاکستان کے ساتھ پروازوں کی بحالی کے لیے تکنیکی مسائل کے حل پر کام کر رہا ہے، اسحٰق ڈار نے لندن میں اپنی ملاقاتوں کے دوران برطانوی وزرا کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان تمام تکنیکی مسائل کو جلد از جلد حل کرے گی تاکہ پروازوں کی بحالی کو ممکن بنایا جا سکے، اسحٰق ڈار نے ڈیوڈ کیمرون کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ برطانوی سیکریٹری خارجہ کے ابتدائی روابط اچھے نہیں رہے تھے، مبارکباد کے لیے اُن کی ٹوئٹ کو اسلام آباد میں پذیرائی نہیں ملی تھی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مشورہ دیا تھا کہ نئی حکومت کو تمام پاکستانی شہریوں کے لیے کام کرنا چاہیے اور اہم اصلاحات کرنا ہوں گی۔
ڈیوڈ کیمرون نے 8 فروری کو عام انتخابات کے منصفانہ انعقاد اور تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت کے فقدان پر بھی سنگین تحفظات کا اظہار کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
کشمیر اور فلسطین کے لوگ حق خودارادیت سے محروم ہیں: منیر اکرم
?️ 21 اکتوبر 2021نیو یارک (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم
اکتوبر
یوکرین میں امریکی جنگجو کون ہیں؟:نیویارک ٹائمز کی رپورٹ
?️ 5 اپریل 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے کہ
اپریل
فلسطینیوں کی منتقلی کے منصوبے پر متحدہ عرب امارات کا ردعمل
?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زائد آل نہیان
فروری
پاکستان کے ساتھ دوسری قسط کیلئے معاہدہ رواں ہفتے متوقع ہے، سربراہ آئی ایم ایف
?️ 15 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا
نومبر
ٹرمپ کا اعتراف: ٹیرف نے مجھے سیاسی خطرے میں ڈال دیا ہے
?️ 2 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ ٹیرف نے
مئی
الاقصیٰ طوفان اور اسرائیل کا نظریہ مکڑیوں کے گھر سے زیادہ کمزور
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: تاریخی الاقصیٰ طوفان آپریشن کو پورا ایک سال گزر چکا ہے،
اکتوبر
رفح میں صیہونی جرائم پر امریکی سفیر کا اظہار خیال
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: اسرائیل میں امریکی سفیر نے ایک بار پھر تل ابیب
مئی
روس کے خلاف پابندیوں کی امریکی جنگ،کون جیتا کون ہارا؟
?️ 12 اگست 2023سچ خبریں: امریکہ میں روس کے سفیر نے ماسکو کے خلاف واشنگٹن
اگست