پنجاب شوباز، وسیم اکرم پلس جیسے نالائقوں کے حوالے نہیں کر سکتے، بلاول بھٹو زرداری

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پنجاب پر کبھی کوئی شوباز مسلط کیا جاتا تو کبھی وسیم اکرم پلس مسلط کیا جاتا ہے، ہم پاکستان کو ان نالائقوں کے حوالے نہیں کر سکتے۔

لاہور میں پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’ہم پر طنز کرتے ہیں آپ کی تعداد کم ہے، آپ لاہور کیوں آئے ہیں، ان کو سمجھائیں کہ لاہور میرا بھی شہر ہے، ہم 72 کے قافلے سے ہیں، چاہے تعداد کم ہی کیوں نہ ہو بھرپور مقابلہ کریں گے، قائد عوام کی پھانسی کی سزا پر لاہور کے شہریوں نے اپنے آپ کو جلایا تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’میں لاہور کی سرزمین پر کھڑے ہو سب کو پیغام دیتا ہوں حالات ضرور مشکل ہیں، مہنگائی بڑھ رہی ہے، معاشی بحران ہے، سیاسی اور جمہوری بحران ہیں لیکن عوام مایوس نہ ہوں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جو نفرت کی سیاست کر رہے ہیں اس سے ملک تقسیم ہو رہا ہے، پیپلز پارٹی نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کرے گی، ملک کو سیاسی بحران سے نکالیں گے، دہشت گرد پھر سر اٹھا رہا ہے وہ ہمیں نظر آرہا ہے، جو دہشت گرد ملک میں سر اٹھا رہے ہیں ان کا سر میں خود کاٹوں گا‘۔

انہوں نے نواز شریف کا نام لیے بغیر کہا کہ ’ووٹ کو عزت دو کے نعرے کی خاطر آپ نے ظلم برداشت کیا، ووٹ کو عزت دو والے اپنا نظریہ بدل سکتے ہیں مگر ہم اپنا نظریہ نہیں بدلتے، آپ آئیں آپ کے ووٹ کو ہم عزت دیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’میں پاکستان کے دل سے الیکشن لڑ رہا ہوں، اس وقت پاکستان کا دل ٹوٹا ہوا اس کو جوڑیں گے، جو کہتے ہیں لاہور کیوں آئے ہو لاہور تو ہمارا ہے، ان کو بتائیں لاہور پیپلز پارٹی کا ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پنجاب پر کبھی کوئی شوباز مسلط کیا جاتا تو کبھی وسیم اکرم پلس مسلط کیا جاتا ہے، ہم پاکستان کو ان نالائقوں کے حوالے نہیں کر سکتے، پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے جو وعدہ پورا کر کے دکھاتے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں نے انتخابات کے لیے عوام کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے منشور تیار کیا ہے‘۔

مشہور خبریں۔

دنیا میں امریکی ڈالر کی طاقت اور کشش میں کمی

?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:جرمن اخبار Wirtschaftswoche نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ سونے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی 

?️ 16 اکتوبر 2025پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی ہانگ کانگ کے روزنامہ ساوتھ

امریکہ ایران کی زمینی سرحدیں بند کرانے میں ناکام: نیویارک ٹائمز

?️ 12 نومبر 2026سچ خبریں:واشنگٹن کی جانب سے ترکی، عراق اور پاکستان پر کئی ہفتوں

سعودی عرب کی نئی جارحیت؛ صنعا پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری

?️ 11 اکتوبر 2026سچ خبریں: سعودی عرب نے یمن پر تازہ حملے کیے ہیں جس

موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: مریم نواز

?️ 11 نومبر 2025بیلم: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی

حیفا کی آئل ریفائنری پر ایرانی میزائلوں کے حملوں کے نقصانات کی سرکاری دستاویز منظر عام پر

?️ 30 جون 2026سچ خبریں:ایک نئی صیہونی سرکاری دستاویز نے مقبوضہ علاقوں میں حیفا کی

اسٹیٹ بینک کا شرح سود بدستور 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

?️ 14 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسٹیٹ بینک نے شرح سود مسلسل دوسری مرتبہ برقرار

دہشت گرد عناصر کو ہر قیمت پر شکست دیں گے، صدر مملکت

?️ 20 مارچ 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے