?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون کے ساتھ اپنی پہلی ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں ممالک کے درمیان ’بہتر اسٹریٹجک پارٹنر شپ‘ کی ضرورت پر زور دیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ تعلقات کو اگلی سطح تک لے جانے کے لیے بہتر اسٹریٹجک پارٹنرشپ (ای ایس پر) معاہدہ جلد کیا جانا چاہیے۔
ڈیوڈ کیمرون نے اسحٰٗق ڈار سے ٹیلی فونک رابطہ اُن کی لندن سے واپسی کے چند روز بعد کیا ہے، اسحٰق ڈار نے گزشتہ ہفتے برسلز میں نیوکلیئر انرجی سمٹ سے واپسی پر لندن کا دورہ کیا تھا۔
لندن میں اسحٰق ڈار نے برطانیہ کے وزیر مملکت برائے جنوبی ایشیا اور دولت مشترکہ لارڈ طارق احمد اور وزیر مملکت برائے ترقی اینڈریو مچل سے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈیولپمنٹ آفس میں ملاقات کی۔
بہتر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے معاہدے پر زور دیتے ہوئے اسحٰق ڈار نے وزیر اعظم شہباز شریف کا مؤقف دہرایا، گزشتہ ہفتے وزیراعظم نے بھی برطانوی سفیر جین میریٹ کے ساتھ ملاقات میں بہتر اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے جلد معاہدے پر زور دیا تھا۔
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان 2011 سے بہتر اسٹریٹجک ڈائیلاگ (ای ایس ڈی) جاری ہے، جس نے تجارت، اقتصادی ترقی، ثقافتی تعاون، سلامتی اور تعلیم جیسے شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان بات چیت کو گہرا اور وسیع کیا ہے، پاکستان اب برطانیہ کے ساتھ تعلقات کو مزید بلندی پر لے جانا چاہتا ہے۔
برطانیہ کے متعدد ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری ہے، جس کا مقصد تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سلامتی، ٹیکنالوجی، اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل سے نمٹنے سمیت وسیع شعبوں میں قریبی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر خارجہ نے تجارت اور سرمایہ کاری، دونوں ممالک کے عوام کے درمیان رابطوں اور ماحولیات میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں اسحٰق ڈار نے اس حوالے سے لکھا کہ ہم نے مضبوط دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کا عزم کیا۔
وزیر خارجہ نے اپنی گفتگو کے دوران خاص طور پر برطانیہ میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے پیش نظر پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی اے کی پروازیں جلد از جلد بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔
برطانیہ، پاکستان کے ساتھ پروازوں کی بحالی کے لیے تکنیکی مسائل کے حل پر کام کر رہا ہے، اسحٰق ڈار نے لندن میں اپنی ملاقاتوں کے دوران برطانوی وزرا کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان تمام تکنیکی مسائل کو جلد از جلد حل کرے گی تاکہ پروازوں کی بحالی کو ممکن بنایا جا سکے، اسحٰق ڈار نے ڈیوڈ کیمرون کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔
پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ برطانوی سیکریٹری خارجہ کے ابتدائی روابط اچھے نہیں رہے تھے، مبارکباد کے لیے اُن کی ٹوئٹ کو اسلام آباد میں پذیرائی نہیں ملی تھی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مشورہ دیا تھا کہ نئی حکومت کو تمام پاکستانی شہریوں کے لیے کام کرنا چاہیے اور اہم اصلاحات کرنا ہوں گی۔
ڈیوڈ کیمرون نے 8 فروری کو عام انتخابات کے منصفانہ انعقاد اور تمام سیاسی جماعتوں کی شمولیت کے فقدان پر بھی سنگین تحفظات کا اظہار کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سریع کا ایکس اکاؤنٹ بند
?️ 13 اگست 2026سچ خبریں:سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس نے یمنی مسلح افواج کے
اگست
جنوبی شام میں صیہونی جاسوسی اڈے کی مبینہ تیاری؛ سویداء کے جبل الدروز میں مشکوک فوجی سرگرمیاں
?️ 22 اکتوبر 2026سچ خبریں:شامی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی فوج نے جنوبی
اکتوبر
سعودی حکومت کے مخالفین کو خاموش کرنے کے ہتھکنڈے
?️ 27 جولائی 2022سچ خبریں:گزشتہ برسوں سے خاص طور پر سعودی عرب میں ولی عہد
جولائی
سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کے بدلہ میں کورونا ویکسین؛نیتن یاہو کی نئی تجارت
?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ نے صیہونی وزیر اعظم کی جانب سے کورونا
فروری
عمران خان کے ساتھ روا سلوک اور قانونی مشکلات کی معلومات عوام تک نہیں پہنچ رہیں، جمائمہ
?️ 13 دسمبر 2025لندن: (سچ خبریں) پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ
دسمبر
ڈسکہ کی عوام نے عمران خان کے سارے حربے ناکارہ کر دیے:مریم نواز
?️ 21 فروری 2021ڈسکہ (سچ خبریں) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے
فروری
پنجاب شوباز، وسیم اکرم پلس جیسے نالائقوں کے حوالے نہیں کر سکتے، بلاول بھٹو زرداری
?️ 22 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول
جنوری
شام نے 2022 کیسے گزارا؟
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں:شام میں تنازعہ کم ہونے کے بعد اور دمشق نے ملک
جنوری