پاکستان کے عوام اور حکومت کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں سے وابستگی تاریخ کا روشن باب ہے،فیصل کریم کنڈی

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فلسطینی عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی فلسطینی بھائیوں اور بہنوں سے محبت، وابستگی اور حمایت تاریخ کا روشن باب ہے۔

ہفتہ کو یومِ یکجہتیِ فلسطین کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے بین الاقوامی یومِ یکجہتیِ فلسطین کے پیغام کو پاکستان کی قومی پالیسی کا حقیقی ترجمان قرار دیا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فلسطینی عوام نے جس عزم، ہمت اور ثابت قدمی کے ساتھ قربانیاں دی ہیں وہ پوری انسانیت کے لیے جذبہ حریت کی مثال ہیں۔ پاکستان اور فلسطین کے تعلقات نہ صرف تاریخی ہیں بلکہ ان کی بنیاد انسانیت، انصاف اور احترامِ آدمیت جیسے آفاقی اصولوں پر قائم ہے۔

گورنر نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر عالمی فورم ، جیسے اقوام متحدہ، او آئی سی، آئی سی جے وغیرہ پر مظلوم فلسطینیوں کے حق میں مضبوط آواز اٹھائی ہے۔

پاکستان مسلسل غزہ پر اسرائیلی جارحیت، بے گناہ شہریوں کے قتلِ عام اور انسانیت سوز مظالم کی مذمت کرتا آیا ہے۔ ہم فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی اور فلسطینی علاقوں تک بلا روک ٹوک انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی سیاسی، سفارتی، انسانی اور اخلاقی مدد کو اپنا فرض سمجھا ہے اور آئندہ بھی اس حمایت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔

پاکستان فلسطین کے ایک آزاد، خودمختار، قابلِ عمل اور مسلسل ریاست کے قیام کی بھرپور حمایت کرتا ہے، جو 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہو اور القدس الشریف اس کا دارالحکومت ہو۔ہر مسلمان کی دلی خواہش ہے کہ ایک دن مجھے اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ مسجد الاقصیٰ میں سجدہ ریز ہونے کی سعادت حاصل ہو۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ دنیا کی اجتماعی آواز اور انسانی ضمیر فلسطینی عوام کے لیے امن، انصاف اور آزادی کا راستہ ہموار کریں گے۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل کا غزہ پر نیا منصوبہ 

?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: عاموس گلعاد، اسرائیلی ریزرو فورسز کے جنرل، نے تسلیم کیا ہے

متحدہ عرب امارات اور صیہونی حکومت کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط

?️ 2 جون 2022سچ خبریں:صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے سائے میں تل

انسان اپنی ہمت و توانائی سے پہچانا جاتا ہے: حرا مانی

?️ 13 جون 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے انسان

انصاراللہ کے میزائلوں کی جگہ امریکی فلم؛یمن میں جارحیت پسندوں کی بوکھلاہٹ

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:یمن میں سعودی جارح اتحاد اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے

ایف بی آر نے پی آئی اے کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کے احکامات واپس لے لیے

?️ 30 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے

وزیراعظم آج کراچی کا ایک روزہ دورہ کریں گے

?️ 27 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان آج کراچی کا ایک روزہ دورہ

غزہ جنگ میں امریکہ نے اب تک صیہونی حکومت کی کتنی مالی امداد اور اسلحہ جاتی امداد کی ہے؟

?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے خلاف صیہونی حکومت

صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا اختیار حاصل ہے، سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی

?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی (پی پی پی) نیئر بخاری نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے