?️
سچ خبریں:یمن میں سعودی جارح اتحاد اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہے کہ اس نے یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں کی میزائل سائٹ کے بجائے عراق کے بارے میں ایک امریکی فلم کی تصاویر جاری کردیں۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نےسعودی جارح اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی جاری کردہ تصاویر جن میں انھوں نے دعوی کیا کہ سعودی اتحاد نے الحدیدہ کی بندرگاہ میں میزائلوں کا مشاہدہ کیا ہے ،رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ سعودی جارح اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی اس قدر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور جھوٹ بول رہے ہیں کہ یمنی میزائل سایٹ کے نام پر انھوں نے جو تصویریں شائع کی ہیں وہ عراق میں امریکی اڈے کی چوری ہونے والی تصاویر ہیں ۔
انہوں نے جھوٹ بولنا، حقائق کو مسخ کرنا اور سعودی جارح اتحاد کی جانب سے رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کواس اتحاد کی پائیدار فطرت کا حصہ قرار دیتے ہوئے زور دیا کہ جھوٹ بولنے والے کو بالآخر بے نقاب کیا جائے گا۔
عربی زبان کے میڈیا کے مطابق سعودی جارح اتحاد کی جانب سے یہ دعویٰ اس وقت کیا گیا جب کہ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جارح اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی” کی جانب سے شائع کی جانے والی مبینہ تصاویر کرسچن فراگ کی اس دستاویزی فلم (سیویر کلیئر) کی ہیں جو 2009 میں عراق پر امریکی فوجی حملے کے بارے میں ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ میں اسرائیل کا خفیہ ایجنٹ؛ عصام النباهین کی داعش سے صہیونیوں تک کی کہانی
?️ 11 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں پیدا ہونے والا عصام النباهین جو داعش سے
جون
کرسٹی نوم امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر مقرر
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹ نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری کے لیے
جنوری
ترکیہ کے وزیر خارجہ: ایران جنگ بندی کے بارے میں سچا ہے، اسرائیل نئے دشمن کی تلاش میں ہے
?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں: ہاکان فیدان نے آج اناطولیہ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے
اپریل
ارشد شریف کی گاڑی پولیس کی رکاوٹ کے باوجود نہ رکنے پر فائرنگ کا نشانہ بنی، کینیا پولیس
?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد 🙁سچ خبریں) کینیا کی پولیس نے پاکستان کے معروف صحافی
اکتوبر
طالبان نے افغانستان کے سینکڑوں اضلاع پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کردیا
?️ 24 جون 2021کابل (سچ خبریں) طالبان نے افغانستان کے سینکڑوں اضلاع پر قبضہ کرنے کا
جون
لڑائی مک گئی اے تسی کس گل دا احتجاج کر دے پہ او۔ گھر جاؤ۔ خواجہ آصف
?️ 11 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے غزہ امن معاہدے
اکتوبر
الخلیل میں فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:میڈیا ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فلسطینیوں
دسمبر
بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ جولائی میں 7کشمیریوں کو شہید کیا
?️ 1 اگست 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی
اگست