سچ خبریں: کامرس ڈیپارٹمنٹ کے دفتر برائے صنعت و سلامتی (BIS) نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ قومی سلامتی کے خدشات کی بنیاد پر اس نے 27 غیر ملکی اداروں کو بلیک لسٹ کر دیا ہے، جن میں سے 12 چینی ہیں ۔
یو ایس ڈپارٹمنٹ آف کامرس کے آفس آف انڈسٹری اینڈ سیکیورٹی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی حکومت کی طرف سے نامزد کردہ 27 اداروں نے قومی سلامتی یا واشنگٹن کی خارجہ پالیسی کے مفادات کے خلاف کام کیا ہے۔
سپوتنک کے مطابق، 12 چینی اداروں کے علاوہ فہرست میں جاپان، پاکستان، سنگاپور کی کمپنیاں اور روس میں مقیم ایک ادارہ شامل ہے۔