شام کی عمر آئل فیلڈ میں دھماکہ

شام

?️

سچ خبریں:شام میں عمر آئل فیلڈ جہاں امریکی فوجی اڈہ واقع ہے، میں دھماکے کی اطلاع ملی ہے ۔
العالم چینل کی رپورٹ کے مطابق شام عراق سرحد کے قریب شامی صوبے دیر الزور میں العمر آئل فیلڈ کے قریب کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں،کہا جاتا ہے کہ یہ دھماکے العمر آئل فیلڈ کے مضافات میں راکٹ گرنے کی وجہ سے ہوئے،یادرہے کہ صوبہ دیر الزور میں العمر آئل فیلڈ کے قریب امریکی فوجی اڈہ واقع ہے۔

دریں اثنا المیادین نے اطلاع دی ہے کہ عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں بھی ایک دھماکے کی آواز سنی گئی۔عراقی ذرائع کے مطابق دھماکا شمالی بغداد میں العطیفیه کے علاقے میں ہوا اور اس کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے،یادرہے کہ پچھلے ہفتےبھی مشرقی شام میں العمر آئل فیلڈ میں واقع سب سے بڑا امریکی فوجی اڈہ راکٹ فائر کی زد میں آیا۔

امریکی بیس کے ہیلی کاپٹروں کو اس وقت نقصان پہنچا جب بیس پر آٹھ راکٹ فائر کیے گئے،واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عراق اور شام میں امریکی فوجی اڈوں کو بارہا راکٹوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا ہے اس لیے کہ امریکی ا ن ممالک پر غاصبانہ قبضہ کیے ہوئے ہیں جبکہ مزاحمتی تحریک کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کو قابض کی نظروں سے دیکھ رہی ہے اور ا س کے ساتھ ویسا ہی سلوک کیا جائے گا۔

مشہور خبریں۔

رازگیر گیس فیلڈ سے گیس فروخت کرنے کا معاملہ، پیٹرولیم ڈویژن سے وضاحت طلب

?️ 20 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم آفس اور خیبرپختونخوا حکومت نے پیٹرولیم

اسپیس ایکس کا بڑا اسٹار شپ راکٹ 2026 کے آخر میں مریخ کیلئے روانہ ہوگا، ایلون مسک

?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ

مصر میں اخوان المسلمین کے 10 ارکان کو سزائے موت

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:    مصری فوجداری عدالت، انسدادِ دہشت گردی کی پہلی ڈائریکٹوریٹ

عمران ذاتی مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتے، مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے۔ خواجہ آصف

?️ 24 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے

سعودی ولیعہد کا واشنگٹن دورہ: علامتی معاہدے، بھاری رقوم اور ٹرمپ کی مالی ترجیحات

?️ 20 نومبر 2025سچ خبریں:لبنانی روزنامہ الاخبار کے مطابق محمد بن سلمان کا دورۂ امریکہ

ایران کے جوہری معاملے پر مذاکرات جاری رہنا چاہیے: مصر

?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے بین الاقوامی جوہری توانائی

چین ایک حقیقی مشکل ہے: بائیڈن

?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:    میکسیکو میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران

چین غزہ جنگ بندی کے لیے کیا کر رہا ہے؟

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی پر صیہونی فوج کے متوقع زمینی حملے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے