تحریک عدم اعتماد عالمی طاقتوں کو ایبسولوٹلی ناٹ کہنے کا نتیجہ ہے:شہباز گل

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)جمعرات کو سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ امریکہ کو اڈے دینے پر وزیراعظم  نے ’ایبسولوٹلی ناٹ‘ کہا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف جو فضا بن گئی ہے وہ ان کی جانب سے عالمی طاقتوں کو ’ایبسولوٹلی ناٹ‘ یعنی ’قطعاً نہیں‘ کہنے کا نتیجہ ہے۔شہباز گل نے کہا ’جب وزیراعظم سے پوچھا گیا کہ امریکہ کو اڈے دیں گے یا نہیں، تو انہوں نے کہا ایبسولوٹلی ناٹ۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا سے جب بھی کوئی آزاد قیادت کھڑی ہوئی ہے اس کے ساتھ کیا کیا گیا، وہ سب کو پتہ ہے۔

شہباز گل کے بقول ’16 جون کو جب عمران خان نے ایبسولوٹلی ناٹ کہا تھا اسی دن لکھا گیا تھا کہ اس کی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان نے خودداری کے ساتھ ایبسولوٹلی ناٹ یعنی قطعاً نہیں کہا تھا۔

انہوں نے فواد چوہدری کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وزارعت نے 23 مارچ کو شاندار ترانہ دکھایا ’ہم مصطفوی ہیں۔‘

’اس میں آپ نے وہ تمام کلپ دیکھے، جس میں کسی نے ایبسولوٹلی ناٹ یا اس کے قریب ترین کوئی بات کہی تھی اس کا کیا حشر ہوا۔‘

شہباز گل نے بلاول بھٹو کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کل انہوں نے خود کہہ دیا کہ وہ پی ڈی ایم کا نہیں بلکہ لارجر اپوزیشن الائنس کا حصہ ہیں، جس سے سب کو کریک نظر آ گیا۔

شہباز شریف کے مطابق ’پی ڈی ایم ہو یا لارجر اپوزیشن، ان کے پاس ایسا کوئی بندہ نہیں ہے جو عمران خان پر حملہ کر سکے۔‘

شہباز شریف نے کسی کا نام لیے بغیر منحرف ارکان کو چوہے قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگوں کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ غلط تھا۔

ان کے مطابق ’یہ لوگ جب تحریک انصاف کے ٹکٹ کے بغیر کھڑے ہوئے تھے تو انہیں کونسلر کا الیکشن جیتنے کے لیے ووٹ بھی نہیں ملے تھے۔

مشہور خبریں۔

بھارتی پنجابی فلموں میں کام کی پیش کش ہوئی تھی، بولی وڈ میں ہوئی تو کام کروں گی، نادیہ افگن

?️ 3 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے انکشاف کیا ہے کہ

کیا نائیجر پر فوج قابض رہے گی؛ فوجی رہنما کیا کہتے ہیں؟

?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: نائیجر کی بغاوت کے منصوبہ سازوں نے اس بات پر

سعودی پاکستان معاہدہ امریکہ اور اسرائیل کے لیے پیغام

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: سعودی عرب اور پاکستان نے ایک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط

یوکرینی صدر کی سب سے بڑی آرزو کیا ہے؟

?️ 24 جنوری 2024سچ خبریں: کریملن پیلس کے ترجمان نے یوکرین کے صدر کے روس

ایران کے معاملے میں نیٹو اور یورپ کی کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی: ٹرمپ

?️ 12 ستمبر 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ میں واشنگٹن

حلقہ 122 سے عمران خان کے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر ریٹرننگ افسر کو نوٹس

?️ 7 جنوری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) ہائیکورٹ کے ایپلیٹ ٹریبونل نے لاہور کے حلقہ این

دمشق اور آنکارا کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے شام کی شرط

?️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ نے اس ملک اور ترکی کے

آگے بڑھنے کے لئے طویل مدت منصوبے کی ضرورت ہے: وزیراعظم

?️ 28 جنوری 2021آگے بڑھنے کے لئے طویل مدت منصوبے کی ضرورت ہے: وزیراعظم اسلام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے