کورونا ویکسین لگانے میں کوئی بھی شرعی قباحت نہیں ہے: طاہر اشرفی

کورونا ویکسین لگانے میں کوئی بھی شرعی قباحت نہیں ہے: طاہر اشرفی  

🗓️

لاہور ( سچ خبریں) وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علامہ طاہر اشرفی  کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین لگانے میں کوئی بھی شرعی قباحت نہیں ہے، عوام کسی پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور خود ویکسین لگوائیں،  کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے، ویکسینیشن میں سازش تلاش کرنا بند ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاونِ خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ کورونا ویکسین میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں، عوام کسی پروپیگنڈے میں نہ آئیں اور خود ویکسین لگوائیں۔

لاہور میں رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیرآزاد کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین سے متعلق افواہوں میں کوئی سچائی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کسی پروپیگنڈے سے متاثرنہ ہوں ،کورونا ویکسین لگوانے سے متعلق مفتیان کرام کا فتویٰ بھی موجودہے۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے خود بھی ویکسین لگوائی ہے جبکہ دنیا کے بڑے اکابرین نے بھی ویکسین لگوائی، مدارس کے طلبا کو بھی جلد ویکسین لگائی جائے گی۔طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق مدارس کے اساتذہ کو ترجیحی بنیاد پر ویکسین لگائی جائے گی،کیونکہ علما کرام بھی ویکسین لگوانے کا مطالبہ کررہے ہیں، ویکسین کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کیونکہ اس میں کوئی غیر شرعی چیز نہیں ہے۔

رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبد الخبیر آزاد کا کہنا تھا کہ تمام مکتبہ فکر کے علما کرونا ویکسین لگوانے کی تائید کررہے ہیں، مساجد میں کوروناویکسین سے متعلق آگاہی پھیلائی جائےگی- اس سے قبل اپنے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے نمائندہ خصوصی حافظ طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ جمعے کے بیانات میں بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگانے کی ترغیب دی جائے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ تمام علماء اور مفتیان نے فتویٰ دیا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسین لگانی چاہیئے، یہ ویکسین لگانے میں کوئی بھی شرعی قباحت نہیں ہے۔ علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب کی حکومت سے مسلسل رابطے میں ہیں، حج سے متعلق سعودی عرب کے متعلقہ ادارے بہت محتاط ہیں۔

ویکسینیشن میں سازش تلاش کرنا بند ہونا چاہیے، طاہر محمود اشرفی انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب سے جیسے ہی کوئی اطلاع آئےگی، اس سے حکومت قوم کو آگاہ کر دے گی۔ علامہ طاہر اشرفی نے یہ بھی کہا کہ امید ہے کہ سعودی عرب چین کی ویکسین لگانے والوں کو بھی حج کی اجازت دیدے گا۔

 

مشہور خبریں۔

بلوچستان میں دو فوجی اہلکار شہید ہو گئے

🗓️ 17 نومبر 2021بلوچستان (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں خفیہ اطلاع پر کیے

متحدہ عرب امارات تیونس کو تباہ کرنا چاہتا ہے؛تیونس پارلیمنٹ اسپیکر کا الزام

🗓️ 1 اگست 2021سچ خبریں:تیونس پارلیمنٹ اسپیکر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات تیونس کو

صیہونی وزراء کی نیتن یاہو کو بلیک میل کرنے کی کوشش

🗓️ 20 مئی 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صیہونی حکومت کے وزیر

سعودی سڑکوں پر شراب نوشی

🗓️ 2 جون 2021سچ خبریں:سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں سعودی عرب کے

ایرانی مذاکرات کے بارے میں سعودی عرب کا دعوی

🗓️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے ایران کے خلاف اپنے دعوؤں کا اعادہ

اردگان کے دورۂ متحدہ عرب امارات کے نتائج

🗓️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: اماراتی ذرائع نے اردگان کے اس ملک کے دورے کے

سعودی اندرونی بحران یمن پر حملے کا باعث کیسے بنا؟

🗓️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:حال ہی میں سعودی جارح اتحاد نے تمام بین الاقوامی قوانین

بن زائد کی نیتن یاہو کو عجیب پیشکش

🗓️ 14 مئی 2021سچ خبریں:برسلز میں یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یورپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے