?️
سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے یہ اعلان کرتے ہوئے کہ آباد کاروں کی جانب سے معاوضے کی 700000 درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں،کہا کہ غزہ جنگ کے کل نقصانات کا تخمینہ لبنان کی جنگ سے چھ گنا زیادہ ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے ایک عہدیدار نے اعلان کیا ہے کہ غزہ جنگ کے نتیجے میں اس حکومت کو ہونے والے نقصانات لبنان کی 33 روزہ جنگ کے نقصانات سے 6 گنا زیادہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ میں اسرائیل کو 60 ارب ڈالر کا نقصان
صیہونی حکومت کی والہ نیوز سائٹ جو سکیورٹی ذرائع سے وابستہ ہے، نے قابض حکومت کے ڈائریکٹر جنرل شائ اہرونووچ کے حوالے سے یہ اعلان کرتے ہوئے تاکید کی کہ ہمارے پاس جنگ سے ہونے والے بالواسطہ نقصانات کے معاوضے کی تقریباً 700000 درخواستیں آئیں جن میں سے نصف ملین قبول ہوئیں جبکہ ہمیں اب تک کبھی ایسی صورت حال کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور ٹیکس انتظامیہ کا عملہ ان مطالبات کو پورا نہیں کر سکتا۔
ساتھ ہی، اہرونووچ نے لبنان جنگ کے نتیجے میں متوقع نقصانات یا اس حکومت کے نقصانات کی اصل رقم کے درست اعدادوشمار فراہم نہیں کیے، لیکن صیہونی حکومت کی کابینہ کے سابقہ اعلانات کے مطابق ایسا لگتا ہے کہ 2006 کی 33 روزہ جنگ میں اس حکومت کو ہونے نقصانات کے معاوضے کے لیے 100000 سے زائد دعوے کیے گئے۔
یاد رہے کہ صیہونی حکومت نے 2007 میں اعلان کیا تھا کہ لبنان کی جنگ کی کل لاگت 2.8 بلین ڈالر ہے۔
اہرونووچ نے اس سے قبل صہیونی اسٹاک ایکسچینج کی پبلک سبسکرپشن میں کہا تھا کہ غزہ کی جنگ بہت پیچیدہ ہے اور ہم نے آج تک ایسی پیچیدہ صورتحال نہیں دیکھی۔
مزید پڑھیں: صیہونیوں کے لیے سب سے زیادہ نقصان دہ جنگ
قابل ذکر ہے کہ 2023 سے قابض صیہونی حکومت نے غزہ کی پٹی کے خلاف تباہ کن جنگ شروع کی ہے جس کے نتیجے میں ایک لاکھ سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں اور غزہ میں بہت سے رہائشی مکانات اور شہری انفراسٹرکچر تباہ ہو چکے ہیں نیز صیہونی محاصرے کی وجہ سے پیدا ہونے والے قحط اور بھوک کے نتیجے میں اس خطے میں انسانی صورتحال تباہ کن ہے۔


مشہور خبریں۔
کشمیر کا فیصلہ خود کشمیری کریں گے
?️ 23 جولائی 2021مظفرآباد (سچ خبریں) انہوں نے آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب
جولائی
امریکی دفاعی ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی؛ ٹرمپ ایران کے مقابلے میں کیوں پیچھے ہٹ گئے؟
?️ 5 اگست 2026سچ خبریں: امریکہ اور صہیونی حکومت کی ایران کے خلاف جارحیت کے آغاز
اگست
غزہ میں تل ابیب کے کرائے کی فوج کے خلاف حماس کے دو حملے
?️ 2 فروری 2026 سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں مزاحمتی سکیورٹی فورسز، جو رادع
فروری
منظم شیطانی مافیا(8) عراق میں ریاض کی خارجہ پالیسی کی تبدیلی
?️ 20 فروری 2023سچ خبریں:گزشتہ دو دہائیوں کے مختلف ادوار میں اپنے شمالی پڑوسی کی
فروری
تین صیہونی فوجیوں کو ہلاک کرنے والا مجاہد کون تھا؟
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: خبری ذرائع نے اردن اور مقبوضہ فلسطین کے درمیان سرحدی
ستمبر
خیبرپختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کردیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی
?️ 7 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ
جولائی
نیتن یاہو کو ٹرمپ سے کیسی باتیں سننے کو ملیں
?️ 8 اپریل 2025سچ خبریں:صہیونی ریاست کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے امریکہ کے دورے
اپریل
ٹرمپ کی مذاکراتی حکمتِ عملی کے 3 خفیہ مقاصد بے نقاب ؛آذربائیجانی ماہر کا تجزیہ
?️ 25 مارچ 2026سچ خبریں:آذربائیجانی ماہر کے مطابق امریکہ کی جانب سے ایران پر حملوں
مارچ