ایل او سی پر کشیدگی، فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان نے بھارت کی متعدد چوکیاں تباہ کردیں

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان نے بھارت کی متعدد چوکیاں تباہ کردیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک بار پھر کشیدگی اُس وقت بڑھی جب 29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے کیانی اور منڈل سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی تو پاک فوج نے اس فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارت کی متعدد چوکیاں تباہ کردی گئیں، اس دوران مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی چکپترا پوسٹ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بھی بھارتی جارحیت کی صورت میں دشمن کو دندان شکن جواب دیا جائے گا، دشمن کی کسی بھی مذموم کارروائی سے نمٹنے کے لیے افواج پاکستان مکمل تیار ہیں، پاکستان کی علاقائی سالمیت کو چیلنج کیا گیا تو بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دیا جائے گا، جہاز، ٹینک اور گرجتی آرٹلری دشمن کو خاموش کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاک مسلح افواج چھوٹے بڑے تمام جدید جنگی ہتھیاروں کے ساتھ مکمل تیار ہیں، مادر وطن کے دفاع کےلیے قوم اور مسلح افواج دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں۔

گزشتہ روز پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کے 2 کواڈ کاپٹر بھی مار گرائے، لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر میں بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر مار گرایا گیا، بھارتی فوج کا گرایا جانے والا کواڈ کاپٹر فینٹم فور پاکستانی علاقے میں جاسوسی کررہا تھا، اسی طرح پاک فوج نے ایک بھارتی کواڈ کاپٹربھمبرکے علاقے مناور سیکٹر میں بھی گرایا تھا جہاں پاک فوج نے بروقت کارروائی کرکے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنایا، بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی تھی تاہم پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر کی ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی ناکام بناتے ہوئے سے مار گرایا۔

مشہور خبریں۔

قاسم اور سلیمان کی آمد کا مقصد سیاسی انتشار پھیلانا ہے تو انہیں اجازت نہیں ہوگی۔ بیرسٹر عقیل

?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل

کھانے پینے کی اشیاء  کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ

?️ 20 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافے کا

واٹس ایپ کے بیک گراؤنڈ میں متعدد تھیمز دیے جانے کا امکان

?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے بیک

کیف میں متعدد دھماکے، 12 ہلاک و زخمی

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:  روئٹرز نیوز ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے رپورٹ دی

آپریشن عزم استحکام حکومت کی ضرورت ہے یا فوج کی مرضی سے ہو رہا ہے؟

?️ 2 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ

بلیدہ پر اسرائیلی جارحیت قرارداد 1701 اور لبنان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے: یونیفل

?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنان میں اقوام متحدہ کی عارضی فوج (یونیفل) نے اعلان کیا

ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں: ٹرمپ

?️ 1 فروری 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے