یمن کے نعرۂ مزاحمت نے استکبار کی بساط پلٹ دی

یمن کے نعرۂ مزاحمت نے استکبار کی بساط پلٹ دی

?️

سچ خبریں:یمنی قلمکار اُم ہاشم الجنید نے کہا ہے کہ شہید حسین بدرالدین الحوثی کا نعرۂ مزاحمت ایک محض شعار نہیں بلکہ بیداری، حریت اور استکبار ستیزی کا پائیدار منصوبہ ہے، جو آج خطے کے سیاسی توازن کو بدل رہا ہے۔

یمنی قلمکار اور میڈیا کارکن اُم ہاشم الجنید نے ایک خصوصی گفتگو میں اس انقلابی تبدیلی کا ذکر کیا جو شہید سید حسین بدرالدین الحوثی کی جانب سے اٹھائی گئی فریادِ مزاحمت نے یمن، خطہ اور دنیا بھر میں پیدا کی۔
انہوں نے اس فریاد کو محض ایک شعار نہیں، بلکہ ایک زندہ اور جاری منصوبہ قرار دیا جو بیداری، شعور اور استکبار کے خلاف ہمہ جہت جدوجہد کی بنیاد ہے۔
الجنید کے مطابق جب امت مسلمہ کمزور شعور اور سیاسی غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی تھی، صعدہ سے اٹھنے والی یہ فریاد صرف زبان تک محدود نہ تھی، بلکہ اس نے شعور پیدا کیا، دشمن اور دوست کو واضح کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب عرب ریاستیں اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی دوڑ میں تھیں، یہ فریاد ایک نیا قطب نما بنی جس نے عرب ضمیر کو جھنجھوڑا کہ یہ نعرہ کسی فرقے یا مسلک کے خلاف نہیں بلکہ استکبار کے خلاف ایک نظریاتی اعلانِ جنگ تھا، جو میڈیا کے فریب کو بھی بے نقاب کرتا تھا۔
الجنید نے زور دے کر کہا کہ یہ نعرہ محض الفاظ کی حد تک نہیں رہا بلکہ عملی مزاحمت کا ایک منصوبہ بن گیا،گولی بنا، بندوق بنا جس کی بازگشت   آج بحر احمر، جولان اور فلسطین کے قلب تک سنی جا رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امریکہ نے سازشوں اور فوجی اتحادوں کے ذریعے اس آواز کو خاموش کرنا چاہا، مگر ناکام رہا
 یمن نے امریکہ کو جدید اسلحے سے نہیں بلکہ ایمان، شعور اور شکست نہ ماننے والے انسانوں کے ذریعے شکست دی۔
الجنید نے دعویٰ کیا کہ آج صنعا بندرگاہوں اور سمندری راستوں سے نئی علاقائی معادلات مرتب کر رہی ہے۔ یمن اب تماشائی نہیں، بلکہ طاقتور کردار ادا کرنے والا فریق ہے۔
گفتگو کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ یہ فریاد لمحاتی نعرہ نہیں بلکہ ایک مسلسل متحرک جدوجہد ہے، جس کی بازگشت عراق، لبنان، فلسطین اور ہر اس جگہ سنائی دے رہی ہے جہاں حق کی صدا بلند ہو رہی ہے۔
یہ فریاد ہمیں سکھاتی ہے کہ مزاحمت شعور سے شروع ہوتی ہے اور کامیابی پر منتج ہوتی ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کے نزدیک انسانی جانوں کی کوئی قدر نہیں:شامی عہدیدار

?️ 13 فروری 2023سچ خبریں:شامی صدر کی مشیر نے اس ملک کے زلزلہ زدگان کی

کیا دمشق اور آنکارا کے درمیان برف پگھل گئی ہے؟

?️ 3 جولائی 2024سچ خبریں: پچھلے 4 سالوں میں، خطے کی بیشتر حکومتوں کے درمیان

امریکی اتحاد نے یوکرین لڑاکا طیارے بھیجے: پینٹاگون

?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: پینٹاگون کے ترجمان جان کربی نے منگل کی رات اس بات

اقوام متحدہ ایک ناکارہ اور بے بس ادارہ، اس میں تبدیلی وقت کی اہم ضرورت

?️ 29 مئی 2021(سچ خبریں) اقوام متحدہ جس کے قیام کا مقصد مظلوموں کی حمایت

یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن کے عہدے سے استعفی دے دیا

?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماء یوسف رضا گیلانی نے

پتھر سے سیف القدس تک

?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:آج صیہونی حکومت کو ایسے فلسطینیوں کا سامنا ہے جو خود

مغربی ممالک کے انسانی حقوق کے کھوکھلے نعرے۔

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:اپنے آپ کو انسانی حقوق کا علمبردار کہلانے والے مغربی ممالک

طالبان کا کابل میں داعش کا ٹھکانہ تباہ کرنے کا دعوی

?️ 23 اکتوبر 2022سچ خبریں:طالبان کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ کابل میں اس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے