?️
واشنگٹن ڈی سی {سچ خبریں} آج سائنس اور ٹیکنالوجی کا دور ہے اور انسان اس میں اتنا ترقی کر چکا ہے کہ اب سائنسدانوں نے انسانی جسم سے بجلی بنانے والی بیٹری تیار کر لی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابقانسانی جسم سے بجلی بنانے والی بیٹری انگھوٹھی کی طرح پہنے جانا والا آلہ، انسانی جسم کے اندرونی درجہ حرارت کو بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکے گا۔
رپورٹ کے مطابق بیٹری جلد کے ہر سنٹی میٹر سے ایک وولٹ توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ پانچ وولٹ تک بجلی تیار کرنے کے لئے اسے سپورٹس بینڈ کے سائز کا بنایا جائے گا۔
ایک بار چارج کرنے سے ہزاروں سال چلنے والی بیٹری
یاد رہے کہ دو سال قبل کیلیفورنیا کی ایک کمپنی نے دعوی کیا تھا کہ انہوں نے جوہری فضلے سےنینو ڈائمنڈ بیٹری تیار کر لی ہے جو 5 ہزار سال سے زائد تک چارج رہ سکتی ہے۔
بیٹری کی طاقت جوہری ری ایکٹروں میں استعمال ہونے والے تابکار مادے سے حاصل ہوتی ہے۔
سانسدانوں کا کہنا ہے کہ نینو ڈائمنڈ بیٹری کی تیاری میں سخت ترین دھات ہیرے کا استعمال کیا گیا ہے جس باعث اس میں نے انسانی جسم سے بھی کم تابکاری کا اخراج ہوتا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مذکورہ بیٹری کے دو لیبارٹری ٹیسٹ کامیاب سے مکمل کر لیے ہیں۔ بیٹری کو سولر پاور کے ذریعے40 فیصد چارج کیا گیا جو کہ ایک اہم کامیابی ہے کیوں کہ سولر پاور سے عام طور پر کسی بیٹری کو15 سے 20 فیصد ہی چارج ہو پاتی ہے۔
پانچ ہزار سال چلنے والی بیٹری تیار کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد بیٹری کو90 فیصد تک چارج کرنے کی صلاحیت پیدا کرلیں گے۔
بیٹری کے گرد مصنوعی ہیرے کی متعدد حفاظتی پرت بنائے گئے ہیں جو کہ سخت ترین دھات ہے۔ آئسوٹوپ سے حاصل ہونے والی توانائی ہیرے میں اس عمل کے ذریعے جذب کی جاتی ہے جس کو’ان ایلاسٹک سکیٹرنگ‘ کہا جاتا ہے اور یہ بجلی پیدا کرنے کے لئے استعمال ہوتا ہے۔


مشہور خبریں۔
عالمی برادری سندھ طاس معاہدے کی منسوخی کا نوٹس لے. اسحاق ڈار
?️ 30 مئی 2025ہانگ کانگ: (سچ خبریں) وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے بھارت کی
مئی
صیہونیوں کے ہاتھوں زخمی ہونے والے73 سالہ فلسطینی مجاہد کی شہادت
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطینی شہر الخلیل میں ایک ہفتہ قبل صیہونی فوجی کے ہاتھوں
جنوری
حزب اللہ کے ہتھیاروں کا سعودیوں سے کوئی تعلق نہیں: لبنانی رکن پارلیمنٹ
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں:لبنانی رکن پارلیمنٹ نے اس بات پر زور دیا کہ بیروت
دسمبر
صیہونی بستیوں پر 180 راکٹ فائر
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے غزہ کی صہیونی بستیوں میں خطرے کی
اگست
امریکہ کی غزہ کے بارے میں سلامتی کونسل میں قرارداد پیش
?️ 21 مارچ 2024سچ خبریں: واشنگٹن نے غزہ سے متعلق اپنی مجوزہ قرارداد کا مسودہ
مارچ
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں پروجیکٹ آزادی کے منصوبے کو روکنے کا اعلان
?️ 6 مئی 2026 سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ
مئی
وائٹ ہاؤس کب یوکرین جنگ بند کروانا چاہتا ہے؟امریکی اخبار کی رپورٹ
?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی میڈیا ادارے بلومبرگ نے ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف
مارچ
امارات؛ صیہونی توسیع طلبی کا مرکز
?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:متحدہ عرب امارات نے صیہونی لیکوڈ پارٹی کی بین الاقوامی کانفرنس
مارچ