مودی پاکستان سے نفرت کرتا ہے وہ انتقام لے گا، قوم نے متحد اور الرٹ رہنا ہے، عمران خان

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مودی پاکستان سے نفرت کرتا ہے وہ انتقام لے گا، قوم نے متحد اور الرٹ رہنا ہے کیوں کہ جنگ میں لوگوں کا حوصلہ اور سپورٹ بہت اہم ہے۔

سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ آج ہم تینوں بہنوں کی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ہم نے بتایا کہ وکلاء باہر کھڑے ہیں انہوں نے تین کو نہیں جانے دیا، ہم نے ان کو بتایا کہ بھارت سے جنگ میں پاکستانی قوم کیسے جوش اور جزبے کے ساتھ نڈر تھی، پاکستان کے دفاع میں سب پاکستانی متحد ہیں۔

انہوں نے بتایا عمران خان نے کہا کہ جنگ میں فوری رسپانس بہت اہم ہوتا ہے، 60 فیصد دماغ کی گیم ہوتی ہے، حملے کا جواب فوج خود نہیں دیتی بلکہ کمانڈر انچیف صدر اور وزیراعظم کے حکم پر ایکشن کرتے ہیں، مودی پاکستان سے بہت نفرت کرتا ہے، اس وقت مودی سخت غصے میں ہوگا، وہ انتقام لے گا، قوم نے اسی طرح متحد اور الرٹ رہنا ہے، فوج اور لوگوں نے جس طرح جواب دیا ہے، سوشل میڈیا کی جنگ بھی پاکستان جیت گیا، مودی یہ برداشت نہیں کرے گا وہ معاشی اٹیک کرے گا، فالس فلیگ جیسے اقدامات مودی کرسکتا ہے۔

سابق وزیراعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ 26 ویں ترمیم نے ملک سے رول آف لاء ختم کردیا ہے، جو بھی ووٹ دے رہے تھے اس ترمیم کے حق میں وہ آرڈر مان رہے تھے، سب نے مل کر پاکستان کا رول آف لاء ختم کردیا، جو سپریم کورٹ نے ملٹری ٹرائل کی اجازت دے دی اس سے دنیا میں مزاق اڑے گا، اس پر آپ نے ملک کا تماشا بنایا ہے، اس ترمیم سے آپ نے ججز کو سرکاری ڈیپارٹمنٹ بنادیا ہے، ججز اور عدلیہ کی آزادی آپ نے لے لی ہے اب وہ آرڈر پر فیصلہ کریں گے۔

 عمران خان نے کہا کہ ہم نے لوگوں کو تنہا نہیں کرنا لوگوں کو انصاف دینا ہے، 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی بات کیوں نہیں کرتے؟ اس سے پتا چلے گا کہ سزائیں کیوں دی ہیں، چھپ چھپا کر ملٹری عدالت سے 10, 10 سال سزائیں دے دی گئیں، میرے بھانجے نے پتلون اٹھائی تھی اس کو اٹھانے کی سزا 10 سال قید ہے؟ ملٹری کا کام لوگوں کو پروٹیکٹ کرنا ہے، ہمارے آئین میں سب سے بڑی اہمیت انسانیت کی ہے، ہمارے دین اور آئین میں انسانیت پہلے ہے یونیفارم بعد میں ہے۔

علیمہ خان کہتی ہیں کہ جب بات چیت ہوگی مودی کے سامنے کون بولے گا؟ اس لیے ہم نے عمران خان سے کہا کہ باہر آئیں مودی کے خلاف بیان دیں کیوں کہ وزیراعظم اور صدر تو بیان نہیں دے رہے لیکن ان کے کیسز نہیں لگائے جارہے، عمران خان نے چوتھی بات یہ کی کہ میں جنید اکبر پر چھوڑ دوں گا کہ وہ کون سی سیٹ رکھنا چاہتا ہے، انہوں نے کہا میرا فوکس تنظیم سازی اور تحریک پر ہے، اگر جنید اکبر اے پی سی اور پارٹی اکھٹی چلاسکتے ہیں تو بے شک اے پی سی کی سیٹ رکھیں لیکن جنید اکبر 100 فیصد فوکس تحریک پر رکھیں۔

مشہور خبریں۔

40,000 فلسطینی جنگجو اب بھی غزہ کی پٹی میں موجود ہیں

?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: ایک اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی

امریکی فضائی تنصیبات ڈرون حملوں کے خلاف غیر محفوظ:سی این این  

?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی اندرونی

پاکستان کی غزہ صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی فوج کے بزدلانہ حملے کی شدیدمذمت

?️ 2 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ صمود فلوٹیلا پر

امریکی وزارت خزانہ سائبر حملے کا شکار؛حملہ کس نے کیا؟

?️ 31 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ اس پر ہونے

کشیدگی پیدا کرنے پر عرب پارلیمنٹ کی صیہونیوں کی تنقید

?️ 6 دسمبر 2022سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے صیہونی حکومت کی طرف سے مغربی کنارے میں

عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال

?️ 12 اپریل 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انور حسین نے توشہ خانہ

غزہ میں انسانی بحران ؛ ہزاروں بچے ابھی تک لاپتہ

?️ 13 اپریل 2026سچ خبریں:غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے چند ماہ گزرنے کے

سعودی عرب کی جنوبی یمن کے تمام دھڑوں کو ریاض کانفرنس میں شرکت کی دعوت

?️ 4 جنوری 2026 سعودی عرب کی جنوبی یمن کے تمام دھڑوں کو ریاض کانفرنس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے