?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان، وزیر ریلوے اور کچھ دیگر اہم سیاسی رہنماؤں نے سندھ کے ضلع گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعظم نے اس حادثے کے حوالے سے مکمل طور پر تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے، اس حادثے میں کم از کم 33 افراد جان بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گھوٹکی کے قریب ٹرین حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے ٹرین حادثے پر جامع تحقیقات کا حکم دیا۔وزیراعظم نے وزیرریلوے اعظم سواتی کو زخمیوں کو طبی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت اور جاں بحق افراد کے لواحقین سےمکمل تعاون کی ہدایت کی ہے۔
وزیرریلوے اعظم خان سواتی نے وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں گھوٹکی ٹرین حادثےکی تحقیقات کی ہدایت جاری کردی ہیں اور حکام سے چوبیس گھنٹوں کے دوران ابتدائی تحقیقات کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا ہے، اپنے پیغام میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
دوسری جانب وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا کہ حادثے میں ملت ایکسپریس کی چار بوگیاں ڈی ریل ہوئیں، کراچی جانیوالی سرسید ایکسپریس فاصلہ کم ہونے پر ڈی ریل بوگیوں سے ٹکرائی، حادثے کی اطلاع ملنے پر ہیوی مشینری بھی حادثے کے مقام پر پہنچ رہی ہے، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ رات گئے گھوٹکی اسٹیشن پر کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹریک پرموجود ملت ایکسپریس سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں 33 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے، موقع پر موجود حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون صدر ہے: ٹرمپ
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ
اگست
"اقصیٰ طوفان”؛ صہیونیوں کی ذلت سے لے کر ناقابل تسخیر فوج کے افسانے کی شکست تک
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیل نے کئی دہائیوں سے اپنے لیے فوجی برتری، انٹیلی
اکتوبر
سعودی عرب کا صیہونیوں کا عملی طور پر جواب
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: فلسطین میں سعودی عرب کے سفیر کی تعیناتی پر ردعمل
اگست
پنجاب میں عیدالاضحیٰ پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ
?️ 27 جون 2023لاہور: (سچ خبریں) پنجاب کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)
جون
گورنر سندھ کی اپوزیشن پر کڑی تنقید
?️ 14 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپوزیشن پر تنقید کرتے
نومبر
ہیگسٹ کیریبین میں کشتیوں سے بچ جانے والوں پر حملے کے بعد قانونی کارروائی
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اعلان کیا ہے کہ پینٹاگون
دسمبر
صیہونی ریاض کے ممکنہ سمجھوتے پر فلسطینیوں کا رد عمل
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اس اعتماد کا
اگست
یوکرین کے سلسلے میں ٹرمپ کی الجھی ہوئی سیاست اور ہتھیاروں کی سپلائی
?️ 19 اگست 2025یوکرین کے سلسلے میں ٹرمپ کی الجھی ہوئی سیاست اور ہتھیاروں کی
اگست