?️
اسلام آباد (سچ خبریں) اومی کرون جنوبی افریقہ سے پھیلنا شروع ہوا، اب پاکستان میں بھی اومیکرون کے کیسز بڑھ رہےہیں، این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے پاکستان میں اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر عوام سے رش والی جگہوں پر جانے سے گریز کرنے ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ سیٹر کے سربراہ اسد عمر اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی ، پریس کانفرنس میں اسد عمر نے کہا اومیکرون دنیا میں تیزی سے پھیل رہاہے، اومیکرون سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسینیشن بہت اہم ہے۔
این سی او سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اومی کرون جنوبی افریقہ سے پھیلنا شروع ہوا، اب پاکستان میں بھی اومیکرون کے کیسز بڑھ رہےہیں، اس ویرینٹ کی رفتار بہت تیز ہے، عوام رش والی جگہوں پر جانے سے گریزکریں، ماسک پہنیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں۔اسدعمر کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے بعدامریکا،برطانیہ میں بھی اومی کرون تیزی سے پھیلا، جنوبی افریقہ میں اسپتال جانیوالےمریضوں کا700فیصد لوگوں کا اضافہ ہوا جبکہ امریکا اور برطانیہ میں تقریب 300فیصد لوگ اسپتال گئے۔
انھوں نے بتایا کہ جنوبی افریقہ کی نسبت امریکا،برطانیہ میں ویکسینیٹڈافرادزیادہ ہیں، جن لوگوں نے ویکسینیشن کرائی ہے ان کو اس بیماری کا خطرہ کم ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیلئے سب سے اہم پیغام یہی ہے کہ ویکسینیشن فوری کرائیں، 12سال سے اوپر تک ویکسینیشن کی اجازت دی ہے اومی کرون کیسزسامنے آنے پرشرح 8.1 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ بڑےشہروں میں رہنےوالوں کو سب سے زیادہ خطرہ ہوتاہے، صرف 60فیصد کیسز کراچی اور لاہور ان دو شہروں سے آرہےہیں ، ایک ڈوز لگائی ہے اور دوسری ڈوز کا وقت آگیا ہے تو فوراً لگوائیں۔انھوں نے بتایا کہ کراچی میں کیسزکی شرح میں2ہفتے کے دوران 940فیصدکااضافہ ہوا، پنجاب میں 10سے 12 دن کے 185فیصد کیسز میں اضافہ ہوا، دنیا کے شواہد بتاتے ہیں کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوسکتاہے تاہم ویکسینیشن سے کورونا کے پھیلاؤ میں کمی آتی ہے۔
مشہور خبریں۔
پیوٹن قصائی ہے: بائیڈن
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین میں روس کی فوجی کارروائی پر تنقید کرتے ہوئے امریکی
مارچ
محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا
?️ 22 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی تعطیلات کا
مئی
او آئی سی ممالک کو فوری طور پر افغان عوام کی مدد کرنا ہوگی
?️ 19 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کے
دسمبر
لاہور دھماکے میں اہم حقائق کا انکشاف
?️ 21 جنوری 2022لاہور ( سچ خبریں ) لاہور کے علاقے انارکلی میں ہونے والے
جنوری
ہالی ووڈ تباہی کے دہانے پر؛ وجہ ؟
?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: چائنا سینٹرل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (CCTV) سے وابستہ Yiyuantan
اپریل
عمران خان پر حملے کے مقدمے کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش
?️ 8 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی جی پنجاب پولیس نے سپریم کورٹ کے حکم
نومبر
بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے۔ شیری رحمان
?️ 11 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا
مئی
امریکہ کا 90 دنوں میں غزہ کی تعمیر نو کے منصوبے کا مقصد
?️ 14 جنوری 2024سچ خبریں:معاریو اخبار نے اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں ایک
جنوری