سچ خبریں: ہشام ابو حواش کی چار روزہ بھوک ہڑتال کے بعد صیہونی حکومت پر فتح کے بعد فلسطینی عوام جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے غزہ کی پٹی کی گلیوں میں لوگوں نے ہشام ابو حواش کی فتح کا جشن مٹھائی کھلا کر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
اسی دوران بھوک ہڑتال ختم ہونے کے بعد ہشام ابو حواش کی پہلی تصاویر جاری کی گئیں جن میں وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ کھانا کھا رہے تھے۔ ان تصاویر میں معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ وہ صہیونی دشمن کا مذاق اڑاتے ہیں۔