?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے نبی اکرم ﷺ کی سیرت طیبہ کی روشنی میں نصاب میں تبدیلیاں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں مثبت تبدیلیوں کےلیےنبی ﷺکی شاندار روایات پر عمل کرنا ہوگا۔ نوجوانوں کوغیر اخلاقی اجنبی ثقافت کےحملے سے بچانے کی فوری ضرورت ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت رحمت اللعالمین اتھارٹی سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے کہا کہ ہمیں مثبت تبدیلیوں کےلیےنبی ﷺکی شاندار روایات پر عمل کرنا ہوگا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ رحمت اللعالمین اتھارٹی کامقصد نوجوان نسل میں اخلاقی اقداربیدار کرنا ہے، نوجوانوں کوغیر اخلاقی اجنبی ثقافت کےحملے سے بچانے کی فوری ضرورت ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ انٹرنیٹ دور میں نوجوانوں کوہر طرح کے غیر اخلاقی مواد تک رسائی حاصل ہے،تحقیق کی جائے کس طرح ٹیک سیوی نوجوانوں کی کردار سازی کویقینی بنایا جاسکتا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم نے سیرت طیبہ کی روشنی میں نصاب میں تبدیلیاں متعارف کرانے پر زور دیا۔خیال رہے صدر مملکت عارف علوی نے رحمت للعالمین اتھارٹی کے قیام کا آرڈیننس جاری کیا تھا ، جس کے تحت وزیر اعظم رحمت للعالمین ﷺاتھارٹی کےپیٹرن ان چیف ہوں گے جبکہ اتھارٹی چیئرمین اور6 ارکان پر مشتمل ہوگی۔


مشہور خبریں۔
بوروسٹینک میزائل کو ماسکو واشنگٹن تعلقات کو متاثر نہیں کرنا چاہئے: کریملن
?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ روس
اکتوبر
دو امریکی اہلکار ایران اور تیل پر بات چیت کے لیے سعودی عرب گئے ہیں: وائٹ ہاؤس
?️ 27 مئی 2022سچ خبریں: جمعرات کی شام ایک نیوز کانفرنس میں وائٹ ہاؤس نے
مئی
مالیاتی پیکج اور جرمن فوجی اخراجات میں اضافے پر معاہدہ
?️ 5 مارچ 2025سچ خبریں: Stern ہفتہ وار کے مطابق، یونائیٹڈ کرسچن اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹیاں،
مارچ
مسلمانوں پر بیجا پابندیاں، اقوام متحدہ کی اہم رپورٹ، اور بے نقاب ہوتے نام نہاد مہذب ممالک
?️ 17 مارچ 2021(سچ خبریں) وہ ممالک جو خود کو سب سے زیادہ مہذب اور
مارچ
نیتن یاہو تل ابیب اور واشنگٹن کو کہاں لے جائے گا؟
?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر جنگ بینی گینٹز نے اعلان کیا
جولائی
بھارت کو دنیا میں سفارتی تنہائی اور عزیمت کا سامنا ہے۔ شیری رحمان
?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کی علاقائی اور
جون
جنگ بندی کی نئی صیہونی تجویز پر حماس کا ردعمل
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک ذرائع نے انکشاف کیا
اپریل
صہیونیوں کو چھ دن کا پانی اور خوراک ذخیرہ کرنے کی نصیحت
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کان ٹی وی نے اعلان کیا ہے
اگست