راولا کوٹ:مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23 افراد جاں بحق

راولا کوٹ:مسافر بس کھائی میں گرنے سے 15 افراد جاں بحق

?️

راولا کوٹ (سچ خبریں) آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے اندوہناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہوئی ہیں اطلاعات کے مطابق حادثے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے مسافر بس آزاد کشمیر سے راولپنڈی جارہی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق راولا کوٹ کے قریب مسافر بس گہری کھائی میں جاگری۔ اس دلخراش حادثے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس  نے اس خوفناک حادثے سے متعلق بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والی بدقسمت بس آزاد کشمیر کے علاقے بلوچ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ منجھاڑی کے مقام پر گہری کھائی میں گری۔

واضح رہے کہ امدادی کارروائیوں میں مقامی افراد نے بھی حصہ لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی۔ جاں بحق افراد کی شناخت کی جا رہی ہے اور ان کے لواحقین سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر عبد القیوم نیازی نے حادثے میں جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے انتظامیہ کو امدادی کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اور امدادی کاروائیاں میں مقامی لوگ حصہ لے رہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

بمباری کے باوجود فلسطینی غزہ کیوں نہیں چھوڑ رہے ہیں؟ امریکی اخبار کی زبانی

?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے غزہ کی پٹی کے شمال میں

انتخابی شیڈول کا اعلان کب کیا جائے گا؟ چیف الیکشن کمشنر نے بتا دیا

?️ 1 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  نے انتخابی شیڈول

اسرائیلی فوج کو جنگی اہلکاروں کی قلت کا سامنا ؛ عبرانی اخبار کا انکشاف

?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں:ایک معروف عبرانی روزنامے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج

الیکشن کمیشن کا اپریل 2023 میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ

?️ 1 دسمبر 2022پنجاب:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی اداروں کی

دمشق میں بم دھماکہ

?️ 31 مارچ 2021سچ خبریں:شام کے دار الحکومت دمشق میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے

مقبوضہ کشمیر میں مذہبی مقامات کی بے حرمتی، حریت کانفرنس نے عالمی اداروں سے اہم اپیل کردی

?️ 12 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں)  بھارتی انتہاپسند حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں

شوکت ترین کی اسٹیٹ بینک پر حکومت کا کنٹرول برقرار رہنے کی یقین دہانی

?️ 10 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خزانہ سینیٹر شوکت ترین کا کہنا ہے

مصر اور اردن کے سربراہوں نے غزہ میں جنگ بندی پر زور دیا

?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں:اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے