کالعدم تنظیم کے مزید کارکنان کو جیل سے رہا کردیا گیا

کالعدم تنظیم کے مزید کارکنان کو جیل سے رہا کردیا گیا

?️

راولپنڈی (سچ خبریں) حکومت اور کالعدم جماعت کے درمیان معاہدے کے بعد حکومت کی جانب سے  کالعدم تنظیم کے مزید 82 کارکنان کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ، اب تک اڈیالہ جیل سے 132 کارکنان کو رہا کیا جاچکا ہے۔ گزشتہ رات جہلم جیل سے کالعدم جماعت کے 74 کارکنان رہا کئے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے کالعدم تنظیم کے کارکنان کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے، اڈیالہ جیل سے مزید بیاسی افراد کورہا کر دیا گیا‌۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز 50 کارکنوں کو رہا کیا گیا تھا، اب تک اڈیالہ جیل سے 132 کارکنان کورہاکیاجاچکاہے، گزشتہ رات جہلم جیل سے کالعدم جماعت کے 74 کارکنان رہا کئے گئے تھے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ میں معمولات زندگی بحال ہوگئی، مگرکالعدم تنظیم کے کارکناں نےوزیرآباد کا اللہ والاچوک اب تک خالی نہیں کیا، جس کےباعث لاہورسے اسلام آبادجی ٹی روڈ تاحال بند ہے، خندقیں بھی پُرنہیں ہوسکی ہیں۔

گجرات میں دریائے چناب ٹول پلازہ ٹریفک کیلئے کھل نہ سکا، دریائےچناب کےتینوں پلوں پرکنٹینراورپولیس کی بھاری نفری موجود ہےاور پیدل چلنے والوں کو شناخت کے بعد جانے کی اجازت دی جارہی ہیں۔موٹر وے پولیس نے ہدایت کی ہے کہ گجرات سے لاہورجانےوالی گاڑیاں متبادل راستہ اختیارکریں۔

یاد رہے گذشتہ روز حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر عملدرامد کرتے ہوئے پنجاب میں حراست میں لیے جانے والے تحریک لبیک کے آٹھ سو ساٹھ کارکنوں کو رہا کردیا گیا تھا۔

محکمہ داخلہ کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں ان کارکنوں کو رہا کیا جائے گا جو براہ راست پرتشدد واقعات میں ملوث نہیں اور ان کے خلاف کسی قسم کا کوئی فوجداری مقدمہ درج نہیں ہے۔ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں محکمہ داخلہ نے سولہ ایم۔ پی۔ او اور شیڈول فور کے تحت نظربند کئے جانے والوں کے کیسسز کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔

مشہور خبریں۔

امیتابھ بچن کے بنگلے میں بم کی خبر جھوٹی نکلی

?️ 8 اگست 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی وڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بنگلے سمیت ممبئی

ایران امریکہ مذاکرات خطے میں طاقت کے توازن کا فیصلہ کریں گے: شکاگو یونیورسٹی کے پروفیسر

?️ 22 جون 2026سچ خبریں:شکاگو یونیورسٹی کے سیاسیات کے پروفیسر رابرٹ پیپ نے کہا ہے

امریکی مالیاتی خدمات کا روس پر پابندیاں لگانے سے 17 بلین ڈالر کا نقصان

?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں:   فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی مالیاتی خدمات

جرمن کیوں صیہونیوں کی حمایت کر رہا ہے؟

?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے فضائی اور توپخانے کے

عراق کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف عراقیوں شدید رد عمل کا سلسلہ جاری 

?️ 29 جنوری 2026عراق کے داخلی معاملات میں امریکی مداخلت کے خلاف عراقیوں شدید رد

جولانی عناصر کے دمشق اور مذہبی مقامات پر حملے

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: مطلع ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ تین ماہ کے

خواتین کارکنوں کی موجودگی کے بغیر افغانستان میں امداد فراہم کرنا ممکن نہیں: اقوام متحدہ

?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:افغانستان میں اقوام متحدہ کے مشن یوناما نے ایک بیان میں

وزیراعلیٰ جام کمال خود کو بچانے کے لیے متحرک ہو گئے

?️ 4 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی نے سیاسی بحران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے