?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد واپس ملک پہنچ گئے ہیں وزیر اعظم نے اپنے اس دورے میں سعودی کئی ایک اہم معاہدوں پر دستخط کئے ہیں سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ دونوں ممالک نے معاشی، تجارتی اور سفارتی تعلقات مستحکم کرنے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے دورہ بہت کامیاب رہا۔ سعودی عرب میں وزیر اعظم کی ہر لحاظ سے عزت افزائی خوش آئند ہے۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی اور بیت اللہ میں نوافل ادا کیے۔ وزیر اعظم کے لیے خانہ کعبہ کے دروازے خصوصی طور پرکھولے گئے جہاں انہوں نے نوافل ادا کرنے کے علاوہ امت مسلمہ کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم عمران خان کو زیارتِ خاص کروائی گئی جہاں انہوں نے نوافل بھی ادا کیے۔
اس کے علاوہ مسجد نبویؐ میں رہتے ہوئے وزیر اعظم کو خصوصی طورپر روضہ رسولؐ کی زیارت کا شرف حاصل ہوا جسے الحجرت النبویات الشریفہ بھی کہا جاتا ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم نے او آئی سی کی جانب سے اسلامو فوبیا کے خلاف ٹھوس ردعمل پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا دنیا کو مسلمانوں کی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ محبت اور عقیدت کے حوالے سے بتانا ہو گا۔
اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے امام کعبہ الشیخ عبد الرحمن السدیس کی ملاقات بھی ہوئی ۔ امام کعبہ نے بین المذاہب کے فروغ کیلئے وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف کی اور کامیاب دورے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے امام کعبہ اورعلماکرام کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے امام کعبہ نے قبول کرلیا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی حملے سے ایرانی اتحاد ہوا مضبوط: فرانسیسی تجزیہ کار
?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: لبنان کے اخبار "الاخبار” سے بات چیت میں ایک فرانسیسی
جولائی
شمالی وزیر ستان میں فوج نے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا
?️ 20 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جون
رواں سال کے آغاز سے مغربی کنارے میں فلسطینی شہداء کی تعداد
?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنین میں حماد ابو
ستمبر
نہروں کے مسئلے پر بات ہمارے ہاتھ سے نکلی تو ہر قسم کی کال دیں گے، وزیراعلیٰ سندھ
?️ 22 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نہروں کے
اپریل
اسرائیلی میڈیا: دنیا ہمارے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: حکومت کی کابینہ فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے اور غزہ
اگست
واٹس ایپ کے بیک گراؤنڈ میں متعدد تھیمز دیے جانے کا امکان
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کی جانب سے بیک
ستمبر
غزہ میں بم اور راکٹ شہریوں کے لیے نیا خطرہ بن گئے
?️ 21 اکتوبر 2025غزہ میں بم اور راکٹ شہریوں کے لیے نیا خطرہ بن گئے
اکتوبر
پاکستان، ازبکستان ترجیحی تجارتی معاہدے کا نوٹیفکیشن جاری
?️ 14 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی وزارت تجارت نے ازبکستان کے ساتھ
مارچ