وزیر اعظم کامیاب دورے کے بعد ملک پہنچ گئے

وزیر اعظم

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا کامیاب دورہ کرنے کے بعد واپس ملک پہنچ گئے ہیں وزیر اعظم نے اپنے اس دورے میں سعودی کئی ایک اہم معاہدوں پر دستخط کئے ہیں  سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ دونوں ممالک نے معاشی، تجارتی اور سفارتی تعلقات مستحکم کرنے کا عزم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے دورہ بہت کامیاب رہا۔ سعودی عرب میں وزیر اعظم کی ہر لحاظ سے عزت افزائی خوش آئند ہے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کی اور بیت اللہ میں نوافل ادا کیے۔ وزیر اعظم کے لیے خانہ کعبہ کے دروازے خصوصی طور پرکھولے گئے جہاں انہوں نے نوافل ادا کرنے کے علاوہ امت مسلمہ کے ساتھ ساتھ ملک کی سلامتی اور خوشحالی کے لئے دعا کی بیت اللہ کے دروازے کھول کر وزیراعظم عمران خان کو زیارتِ خاص کروائی گئی جہاں انہوں نے نوافل بھی ادا کیے۔

اس کے علاوہ مسجد نبویؐ میں رہتے ہوئے وزیر اعظم کو خصوصی طورپر روضہ رسولؐ کی زیارت کا شرف حاصل ہوا جسے الحجرت النبویات الشریفہ بھی کہا جاتا ہے۔ دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم نے او آئی سی کی جانب سے اسلامو فوبیا کے خلاف ٹھوس ردعمل پر زور دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا دنیا کو مسلمانوں کی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ محبت اور عقیدت کے حوالے سے بتانا ہو گا۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان سے امام کعبہ الشیخ عبد الرحمن السدیس کی ملاقات بھی ہوئی ۔ امام کعبہ نے بین المذاہب کے فروغ کیلئے وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف کی اور کامیاب دورے پر مبارکباد دی۔ وزیراعظم نے امام کعبہ اورعلماکرام کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے امام کعبہ نے قبول کرلیا۔

مشہور خبریں۔

تل ابیب خواتین فوجیوں کو جنگ کی اگلی صفوں پر کیوں بھیج رہا ہے؟

?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے ایک ماخذ کے حوالے

غزہ میں 20 لاکھ افراد کے لیے ماحولیاتی تباہی اور بھوک کا بحران

?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ نے غزہ کے لوگوں کی نازک صورتحال کے

آپریشن حیفا قابضین کے جرائم کا جواب 

?️ 26 مارچ 2025سچ خبریں: تحریک حماس نے مقبوضہ حیفا میں آج کی صیہونی مخالف کارروائی

صہیونی ماہر: ہم نے شام کو غلط حکمت عملی سے کھو دیا

?️ 6 مئی 2025سچ خبریں: شام کی سرزمین پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کے

مالی سال 2023 کے 11 مہینے: وفاقی حکومت کے ملکی قرضوں میں 60 کھرب روپے کا اضافہ

?️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) گزشتہ مالی سال 2023 کے ابتدائی 11 مہینے

کیا ریاض صیہونیوں کے ساتھ سمجھوتے کی ٹرین میں شامل ہو گا؟

?️ 19 مارچ 2023سچ خبریں:خلیج فارس کے دو عرب ممالک متحدہ عرب امارات اور بحرین

پلاسٹک ویسٹ سے انسانی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں

?️ 4 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے تقریب

فردوس عاشق کو اسمبلی میں داخلے سے روکنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

?️ 11 اگست 2021لاہور(سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان کو اسمبلی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے