?️
راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے ملک میں داخل ہونے والے مسافروں کی پالیسیوں میں تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے کہا دو طرفہ پروازوں کا وہ مقامی عملہ جو ایئرپورٹ سے باہر نہیں آئے گا اسے پاکستان آمد سے قبل آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ سے استثنٰی دے دیا تاہم دو طرفہ مقامی پروازوں کا وہ عملہ جو ایئرپورٹ سے باہر آئے گا اس کے لیے پاکستان آنے سے قبل ٹیسٹ کروانا ہوگا۔
نظرِ ثانی شدہ پالیسی کے مطابق ‘مقامی ایئرلائنز کے 2 طرفہ پروازوں پر کام کرنے والے اس عملے کہ جو ایئرپورٹ سے باہر نہیں آئے گا اسے پاکستان سفر سے پہلے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ سے استسثنیٰ دیا گیا ہے تاہم ایئرپورٹ سے باہر جانے والے عملے کے لیے پاکستان کے سفر سے قبل آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ درکار ہوگی۔
علاوہ کسی بھی ملک سے آنے والے مسافروں کے لیے سفر سے 72 گھنٹے پہلے کروائے گئے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھانی ضروری ہوگی۔
علاوہ ازیں کیٹیگری ‘سی’ میں شامل ممالک سے مسافروں کی آمد پر پابندی ہوگی سوائے ان ممالک کے جنہیں این سی او سی کی استثنیٰ کمیٹی نے مستثنیٰ قرار دیا ہو۔
دوسری جانب پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مقامی ایئرپورٹ پر مسافروں کے رش سے بچنے کے لیے این سی او سی کی رہنما ہدایات کے تحت کچھ پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہے۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ریاض سے لاہور آنے والی پی کے-9726 اب سیالکوٹ اترے گی جبکہ لاہور سے دمام جانے والی پی کے9247 اب سیالکوٹ سے دمام جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ابوظہبی سے اسلام آباد آنے والی پی کے 262 اب پشاور اترے گی۔
اسی طرح اسلام آباد سے القاسم جانے والی پرواز اب پشاور سے روانہ ہوگی، تمام مسافروں کو آگاہ کردیا گیا ہے جبکہ مسافر مزید تفصیلات کے لیے پی آئی اے کے کال سینٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب پی آئی اے کی خصوصی پرواز سائنوویک کووڈ 19 ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں لے کر اتوار کے روز اسلام آباد پہنچی۔
ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ خصوصی پرواز پی کے 6852 چین سے کنسائنمنٹ لےکر شام 4 بجے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اتری تھی۔


مشہور خبریں۔
غزہ پر قبضہ اور نتن یاہو کی ہارے ہوئے جوئے کی تفصیلات
?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے غزہ شہر پر قبضے کے لیے اسرائیلی فوج
اگست
وائٹ ہاؤس جیسے پاگل خانہ سے ڈونلڈ ٹرمپ پر قابو پانے کے لیے پاگل گیم
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں: اے بی سی نیوز کے نمائندے جوناتھن کارل کی کتاب
نومبر
نیتن یاہو کے مقدمے کی سماعت سیکورٹی مسائل کی وجہ سے اچانک معطل
?️ 17 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کے مطابق، وزیراعظم بنیامین نیتن
جولائی
پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ مسلسل دوسرے مہینے سرپلس
?️ 17 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ میں مسلسل دوسرے مہینے سرپلس
مئی
کیا فلسطین اکیلا ہے؟ حافظ نعیم الرحمٰن کا بیان
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
اگست
صہیونی فوج کو گزرتے دن کے ساتھ اپنی طاقت کم ہونے کا اعتراف
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے بدھ کو اعتراف کیا کہ
جولائی
داعش کے سابق سربراہ کی اہلیہ کو سزائے موت کا حکم
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: الکرخ فوجداری عدالت نے ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو داعش کے
جولائی
اقوام متحدہ کا ایران اور امریکہ کے غیرمستقیم مذاکرات پر ردعمل
?️ 7 فروری 2026 سچ خبریں: اقوام متحدہ نے جمعہ کی شام عمان میں ایران
فروری