?️
سچ خبریں:جب سے اسلامی جمہوریہ ایران نے ایٹمی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی تیاری کا اعلان کیا ہے صیہونی حکومت نے منظم طریقے سے "ایرانو فوبیا” منصوبے کو بڑھایا ہے،اگرچہ تہران صیہونی حکومت کی نقل و حرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی ممکنہ کاروائی کی وارننگ دے رہا ہے ،تاہم عالمی برادری خاموش ہے۔
جب سے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے گذشتہ ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں ایران پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں ، اس کے رہنماؤں نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے خلاف اپنے جھوٹے دعوے دیدہ دلیری سے دہرائے ہیں،بینیٹ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف الزامات لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ تہران پورے خطے پر ایٹمی چھتری تلے حکومت کرنا چاہتا ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے مظلوم ہونے کا ڈرامہ کرتے ہوئے اور ایک مظلوم کا کردار ادا کرتے ہوئے اپنی حکومت کو حزب اللہ ، حماس اور مزاحمتی قوتوں کے محاصرے میں قرار دیا ، جس کے بارے میں ان کا دعویٰ ہےکہ ان سب کو ایران کی حمایت حاصل ہے اور ان کا مقصد اس حکومت کو تباہ کرنا ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں بھی کہاکہ ایران کا ایٹمی پروگرام ایک نازک موڑ پر پہنچ چکا ہے اور ہمارا صبر بھی اس سلسلہ میں ختم ہوگیا ہے،انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کا جوہری ہتھیاروں کا پروگرام ناقابل واپسی مقام پر پہنچ گیا ہے اور تمام سرخ لکیریں عبور کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ صہیونی حکومت کے وزیر اعظم کے بعد اس حکومت کے دوسرے عہدیدار ، دوسرے الزامات اور بیان بازی کو دوسرے الفاظ میں ایرانوفوبیا منصوبے کی شکل میں دہرارہے ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی حکومت جب ایران کے خلاف بیان بازی سے خود کو مطمئن نہیں کر سکی تو اس نے اپنے عظیم حامی امریکہ اور دنیا کی کھلی آنکھوں کے سامنے ایران اور خطے میں تخریب کاری اور قتل و غارت شروع کردی جس میں صرف نتنز جیسی ایران کی جوہری تنصیبات عالمی برادری اور مغربی ممالک کی خاموشی اس جعلی حکومت کے جرائم میں سے ایک ہے۔
یادرہے کہ اسرائیلی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے سربراہ آویو کوخاوی نے حال ہی میں ایک اشتعال انگیز بیان میں کہا کہ کہ ایران کی صلاحیتوں کو تباہ کرنے کا آپریشن جاری رہے گا بلکہ اس میں وسیع پیمانہ پر شدت آئے گی۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کے ڈرون اور میزائل کہاں تک پہنچ چکے ہیں؟
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی ذرائع نے تسلیم کیا ہے کہ حزب اللہ نے
جون
ایران صیہونی جارحیت کا کیسے جواب دے گا؟
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: ایرانی قونصل خانے پر حملے کے سلسلہ میں صیہونیوں کی
اپریل
اہم رہنماؤں سمیت پی ٹی آئی کے 81 کارکنان گرفتار
?️ 23 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے
فروری
یوکرین کے ساتھ امن معاہدے میں روس کی سلامتی پہلی ترجیح ہے: ماسکو
?️ 10 فروری 2026 سچ خبریں: روسی نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گروشکو نے زور دے
فروری
پاک فوج کا بہاول نگر واقعہ کی مشترکہ انکوائری کا اعلان
?️ 13 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج نے بہاول نگر واقعہ کے ذمہ داران
اپریل
امریکی انتخابات اسرائیل کے بدترین خدشات سے بھی زیادہ سنگین ثابت ہوئے: صیہونی تجزیہ کار
?️ 5 نومبر 2026سچ خبریں:صیہونی تجزیہ کار نے خبردار کیا ہے کہ امریکی سیاست میں
نومبر
شہریوں کی ہلاکتیں چاہے یوکرین میں ہوں یا کشمیر اور افغانستان میں، ان کی ہمیشہ مذمت کی جانی چاہیے:منیر اکرم
?️ 5 مارچ 2022(سچ خبریں) رواں ہفتے کے آغاز میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی
مارچ
خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت خیبر اور بنوں میں دفعہ 144 نافذ
?️ 19 مارچ 2023لکی مروت:(سچ خبریں) لکی مروت کے ڈپٹی کمشنر عبدالہادی اور بنوں کے
مارچ