نوشہرو فیروز میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی

دفعہ ۱۴۴

?️

نوشہروفیروز (سچ خبریں) صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں 30 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع بھر میں ریلیوں، جلسے، جلوسوں اور 5 سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے اور اسلحے کی نمائش پر پابندی عائد کی گئی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ روز کے واقعے کے بعد ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز نوشہروفیروز میں کینال منصوبے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مشتعل مظاہرین نے صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کے گھر کو آگ لگا دی تھی، مظاہرین نے قومی شاہراہ کے قریب کھڑے دو ٹریلر کو بھی جلایا۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جبکہ مظاہرین نے پتھراؤ کیا جس کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے تھے۔

مشہور خبریں۔

امریکی سینیٹرز نے واشنگٹن سے ابو عاقلہ کی شہادت کی تحقیقات کا مطالبہ کیا

?️ 24 جون 2022سچ خبریں:    امریکی سینیٹ کے 24 ارکان نے جمعرات کو امریکی

ترک تجزیہ کاروں کے نقطہ نظر سے اردوغان-ٹرمپ ملاقات؛ کیا غزہ کا کوئی ذکر تھا؟ – حصہ 1

?️ 26 ستمبر 2025سچ خبریں: جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے قریبی تجزیہ کار اس ملاقات

صدارتی آرڈنینس کے تحت پٹرولیم لیوی میں 8روپے فی لیٹر اضافہ

?️ 16 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمیاں

لبنان کی حزب اللہ کے طرز عمل کا تجزیہ

?️ 30 اکتوبر 2025سچ خبریں:  لبنان کا حزب اللہ اپنی سیاسی اور عسکری تاریخ کے

افغان طالبان کی غیر ملکی افواج کو دھمکی

?️ 13 جون 2021سچ خبریں:افغان طالبان نے اس ملک میں غیر ملکی افواج کو دھمکی

کوئٹہ دھماکا:وزیر اعظم نے  واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

?️ 22 اپریل 2021کوئٹہ (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ دھماکے کے واقعے کی

صیہونیوں نے غزہ میں کتنی مساجد شہید کی ہیں؟

?️ 21 جون 2025سچ خبریں:فلسطین کی وزارت اوقاف نے انکشاف کیا ہے کہ صیہونی ریاست

فلسطینی قیدیوں کی آزادی؛ حتمی فتح کا پیش خیمہ

?️ 4 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی قیدیوں کی آزادی وہ مسئلہ ہے جس پر تمام فلسطینی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے